Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
6 - 58
 وقت اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے مغفرت طلب کی، یوں  میں  اس اجتماعِ پاک سے نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ لیے گھر لوٹی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے میں  مشغول ہو گئی، دعوتِ اسلامی کے تحت لگنے والے مدرسۃُ المدینہ (بالغات) میں  تجوید کے ساتھ قرآنِ پاک سیکھنے کی سعادت حاصل کرنے لگی مزید سنّتوں  بھرے مدنی ماحول کی برکت سے علمِ دین کی فضیلت کا پتا چلا تو تحصیلِ علمِ دین کا شوق دل میں پیدا ہو گیا، میں  نے بقیہ سانسوں  کو غنیمت جانتے ہوئے قرآن و حدیث کا علم حاصل کرنے کے لیے درس نظامی میں  داخلہ لے لیا، مدنی ماحول سے قبل بس دنیاوی علوم و فنون کی کتابیں  پڑھنا میرا معمول تھا مگر اب مکتبۃُ المدینۃ کی شائع شدہ کتابوں  کی عام فہم اور خوفِ خدا و عشقِ مصطفٰے سے بھرپور تحریر پڑھنے کاموقع ملنے لگا جس کی برکت سے مجھے عبادت کا ذوق و شوق نصیب ہوا، جوں  جوں  وقت گزرتا گیا نیکی کی دعوت کا جذبہ بڑھتا گیا، اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر عالمی مجلسِ مشاورت کی رکن ہونے کی حیثیت سے اسلامی بہنوں  میں  سنّتوں  کی خدمت عام کرنے میں  مصروفِ عمل ہوں ، اللہ عَزَّوَجَلَّسے دعا ہے کہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غلامی اور مدنی ماحول میں  استقامت عطافرمائے ۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا کس طرح فکرِ آخرت سے نابلد