اور نہ روئے (چونکہ میرے چھوٹے بھائی ان کی وفات کے بعد بہت زیادہ روتے تھے) اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں قبر کے امتحان میں پاس ہو چکا ہوں ‘‘مزید فرماتے ہیں : جب میری آنکھ کھلی تو کیا دیکھتا ہوں کہ جو خوشبوئیں ہم نے غسل کے بعد ان کے چہرے اور داڑھی شریف پر لگائی تھیں پورا کمرہ انھیں خوشبو ؤں سے مہک رہا ہے ہم سب گھر والے یہ سن کر بہت متاثر ہوئے۔ اللہ کے فضل و کرم سے ہم سارے گھر والے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے اس سے قبل میں بہت فیشن ایبل تھی اور گناہوں کی تاریک وادیوں میں بھٹک رہی تھی مگر جوان بھائی کے مرنے کے بعد میری آنکھوں سے غفلت کی بندھی ہوئی پٹی کھل گئی، فکرِ آخرت اور سنّتوں پر عمل پیرا ہونے کا ذہن ملا، نمازوں کی پابندی شروع کر دی سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت اور دیگرتر بیتی حلقوں میں شرکت کو حرزِ جان بنا لیا، دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول سے منسلک ہو کر قادری عطاری سلسلے میں بیعت ہو گئی، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا کر دوسروں کو بھی راہِ سنّت کی طرف بلانے والی بن گئی ہوں ۔ تادم تحریر عالمی مجلس مشاور ت کی رکن ہونے کی حیثیّت سے سنّتیں عام کرنے میں دل و جان سے مصروف ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد