الْعَالِیَہ کی محبت وعقیدت دل میں گھرکرتی چلی گئی، ہر جمعرات کو سنّتوں بھرے اجتماع سے بھائی جان کے لوٹنے کا انتظار رہتا کہ کب وہ آئیں اور ہمیں اچھی اچھی باتیں سنائیں ، ایک دن بھائی جان نے مجھے قدیم فیضان سنت تحفے میں پیش کی، جب میں نے ایک ولی کامل کی خوفِ خدا اور عشقِ مصطفے سے بھرپور تحریر پڑھی تو بہت اچھا لگا یہاں تک کہ میں نے تقریباً 3ماہ میں مکمل فیضانِ سنّت کا مطالعہ کرنے کا شرف حاصل کرلیا، دورانِ مطالعہ بہت قلبی سکون ملااور سکون کیوں نہ ملتا کہ تحریر بھی تو ایک ولی کامل کی تھی۔ الغرض جوں جوں پرتاثیر تحریر پڑھتی گئی امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی محبت وعقیدت کی شمع دل میں فروزاں ہوتی گئی۔
اسی دوران ایک دن بھائی جان نے بتایا کہ کورنگی میں دعوت اسلامی کا تین روزہ عظیم الشان سنّتوں بھرا اجتماع کا انعقاد ہورہا ہے، آخری دن اسلامی بہنوں کے لیے بھی پردے کا انتظام ہے ، یہ سن کر دل میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ، بڑی بے قراری سے میں اجتماع کا انتظار کرنے لگی آخر میری انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور میں اجتماع کی پر بہار فضاؤں میں پہنچ گئی،وہاں اسلامی بہنوں کا ہجوم تھا، ایمان افروز مناظر تھے، درود وسلام اور نعتِ رسولِ مقبول کی پرکیف صدائیں سن کر بے ساختہ میری آنکھیں اشکبار ہوگئیں ، مزید امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا بیان ، تصورِمدینہ اور رقت انگیز دعا سن کر زندگی میں مدنی