Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
46 - 58
 سال تک جوش مارتا رہے گا اورجہنَّم میں  ایک وادی ہے جس کا نام جَبُّ الْحُزْن ہے اس میں  کالے خچّرکی مانند بچّھوہیں۔ اس کے ستَّر ڈنک ہیں  اور ہر ڈنک میں  زہر کی تھیلی ہے ۔ وہ بچّھوجب بے نَمازی کو ڈنک مارتا ہے تو اُس کا زہر اس کے سارے جسم میں  سَرایت کرجاتاہے اوراس زَہر کی گرمی ایک ہزار سال تک رہتی ہے ۔ اس کے بعد اس کی ہڈّیوں  سے گوشت جَھڑتا ہے اور اس کی شرمگاہ سے پیپ بہنے لگتی ہے اورتمام جہنَّمی اُس پر لعنت بھیجتے ہیں۔(قُرَّۃُ العُیُون معہ الرَّوضُ الفائِق ص، ۳۸۵)
{13}فیضان سنّت کی برکت 
	باب المدینہ (کراچی)کی مقیم اسلامی بہن کے مکتوب کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کی حیاسے معمور فضاؤں  میں  داخل ہونے سے قبل نمازوں  کی پابندی سے محروم تھی، فیشن کرنے کی عادت تھی، فلمیں ، ڈرامے بھی شوق سے دیکھتی تھی، میری زندگی میں  سنّتوں  کی مدنی بہار کچھ یوں  نمو دار ہوئی، میرے بھائی جان دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شریک ہوتے تھے ان دنوں  اجتماع گلزار حبیب مسجد میں  ہوتا تھا، گھر میں  وہ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سنّتوں  سے محبت اور ان کے عشق رسول کے ایمان افروز تذکرے سنایا کرتا تھے جنہیں  سن کر سنّتِ رسول اور امیرِاہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ