نماز کی دعوت دیتی ہوں ، اب اپنے رب عَزَّوَجَلَّکے حکم پر عمل کرتے ہوئے باپردہ رہنے کی کوشش کرتی ہوں ، دل و دماغ پر چھایا فیشن پرستی کا شوق ختم ہوگیا ہے ، مزید گانے باجے اور فلمیں ڈرامے دیکھنے کی بجائے مدنی ماحول کی برکت سے مدنی چینل دیکھنا میرا معمول بن چکا ہے، تادمِ تحریر عالمی مجلس مشاوت کی رُکن ہونے کی حیثیت سے آقائے دوعالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی سنتیں عا م کرنے میں کوشاں ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے آخرت کی تیاری کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہرعاقل وبالغ مسلمان مرد وعورت پر نماز فرض ہے ، نماز نفس وشیطان کے حملوں سے بچاتی ہے ، بے حیائی اور بُری بات سے روکتی ہے ، نمازی سے شیطان خوف زدہ رہتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ یہ بَدبخت نماز پڑھنے سے روکتاہے ، تاکہ بے نمازی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی میں مبتلا ہوکر رحمت ِخداوندی سے محروم ہوجائے، پھر یہ اسے نِت نئے گناہوں کے جال میں پھانس سکے ، یادرکھیے! بے نمازی کے بارے میں سخت ترین وعیدیں وارد ہوئی ہیں ، چنانچہ
منقول ہے ، جہنَّم میں ایک وادی ہے جس کا نام لَمْلَم ہے، اس میں اونٹ کی گردن کی طرح موٹے موٹے سانپ ہیں ، ہر سانپ کی لمبائی ایک ماہ کی مَسافَت کے برابر ہے ۔ جب یہ سانپ بے نَماز ی کو ڈَسے گا تو اُس کا زہر اس کے جسم میں ستَّر