Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
44 - 58
نے جہاں  انہیں  اپنی قبر وآخرت کی بہتری کی مدنی فکر سے مالامال کیا وہیں  ان کے دل میں  اہلِ خانہ کی اصلاح کی تڑپ پیدا ہوگئی، وہ وقتاًفوقتاً انفرادی کوشش کرتے اور گھروالوں  کو آخرت کی تیاری کے لیے سنّتوں  بھرے اجتماعات میں  شریک ہونے کا مدنی ذہن دیتے ، ان کی انفرادی کوشش سے ایک مرتبہ مجھے دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں  بھرے اجتماع کی آخری نشست سننے کی سعادت نصیب ہوگئی، کرم بالائے کرم یہ کہ۴۱۴ ۱ھ مطابق 1994  ء میں  بنتِ عطار باجی کی زیارت کا شرف حاصل ہوا، ان سے ملاقات کی سعادت حاصل کرنے کے بعد علاقے میں  ہونے والے اسلامی بہنوں  کے ہفتہ وار سنتوں  بھرے اجتماع میں  شریک ہونے کا مزید مدنی ذہن بن گیا،یوں  میں  بھی سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کرنے لگی، کبھی کبھا ر نفس وشیطان اور سستی و کاہلی مجھ پر غالب آجاتی تھی جس کی وجہ سے میں  اجتماع میں  شریک نہ ہو پاتی مگر اکثر و بیشتر اس کی برکات سے مالا مال ہوتی تھی، خوفِ خدا اور عشقِ مصطفٰے رکھنے والی باپردہ اسلامی بہنوں  کی رفاقت کیا ملی میرے دل میں  مدنی انقلاب برپاہو گیا، میں  نے فیشن سے ناطہ توڑا اور اپنی اندھیری قبر کوپیارے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جلووں  سے روشن کرنے کے لیے سنّتوں  کی عامل بن گئی، کل تک نمازیں  قضا کردیتی تھی اور کوئی افسوس نہیں  ہوتا تھا مگر اب نہ صرف نمازوں  کی پابند بن گئی ہوں  بلکہ دیگر اسلامی بہنوں  کو بھی