دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے دوری کے سبب گناہوں کے سمندر میں ڈوبی ہوئی تھی، بدقسمتی سے میں بھی عام لڑکیوں کی طرح تھی، میں اس بات سے غافل تھی کہ مجھے میرے رب عَزَّوَجَلَّ نے دنیا میں اپنی عبادت کے لیے بھیجاہے ، اس کی بارگاہ میں حاضر ہوکر اپنی زندگی بھر کے معاملات کا حساب دینا ہے ، نمازیں قضا کرنا، فلمیں ڈرامے دیکھنا، گانے باجے سننا، بے پردگی کر نااور بیہودہ فیشن کرنا میری عادات بد کا حصہ تھا، افسوس یوں ہی میری زِیست کے انمول ایام گناہوں کی نذر ہورہے تھے، مجھ پر کرم ہوا کہ دعوتِ اسلامی کا مشکبار حیا سے معمور مدنی ماحول مل گیا، سبب یوں بنا ایک مرتبہ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ایک اسلامی بھائی نے میرے بڑے بھائی سے ملاقات کی، اور انفراد ی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کا تعارف کروایا اور اس پاکیزہ ماحول سے وابستہ ہونے کا مدنی ذہن بنا یا، اسلامی بھائی کی نیکی کی دعوت سے وہ متأثر ہوئے، اس کے بعد ان کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے لگے ، دعوت اسلا می کے سنتوں بھرے اجتماعا ت میں بھی شرکت کرناان کا معمول بن گیا۔
اسلامی بھائیوں کی صحبت کی برکت سے میرے بڑے بھائی سنّتوں سے آراستہ ہوگئے ، انہوں نے سر پر سبز سبز عمامے شریف کا تاج سجا لیا اور مدنی حلیہ اپنا کر دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے، مدنی ماحول