زندگی سے نجات کی سبیل کچھ اس طرح بنی کہ میرے چھوٹے بھائی کے ایک دوست نے انفرادی کوشش کرکے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے آگاہ کیا، ساتھ ساتھ سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اپنی اور اپنے گھروالوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کا مدنی ذہن دیا، مزیددعوتِ اسلامی کے بارے میں بتایاکہ جس طرح دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں کے سنتوں بھرے اجتماعات کا اہتمام کیا جاتاہے اسی طرح اسلامی بہنوں کی اصلاح کے لیے بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی ترکیب ہوتی ہے، جن میں تلاوت و نعت کے بعد فکرِ آخرت اور عشقِ مصطفٰے پر مشتمل بیانات، آخر میں ذکر اور دعائیں ہوتی ہیں ، جس کی برکت سے نہ صرف اسلامی بہنوں کو گناہوں سے چھٹکارہ ملتا ہے بلکہ وہ اپنے گناہوں سے تائب ہو کر راہِ سنت پر گامزن اور صلوٰۃ وسنّت کی پابند ہو کر سنّتیں عام کرنے میں مشغول ہو جاتیں ہیں ، ہمارے گھر میں بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار اجتماع ہوتا ہے، آپ بھی اپنے گھر والوں کو اس میں بھیجا کریں ، میرے بھائی پر ان کی باتوں کا اس قدرا ثر ہو کہ جب وہ گھر آئے تو ہمیں سنّتوں بھرے اجتماع کے بارے میں بتایا اور شرکت کرنے کا مدنی ذہن دیا اور وقت مقررہ پر ہمیں سنّتوں بھرے اجتماع میں لے گئے، میں زندگی میں پہلی بار ایسے سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی جہاں پر موجود