Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
37 - 58
ندامتوں  اور جہنم کی ہولناکیوں  سے محفوظ رہیں  گے ، اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگا ہ سے بے شمار اجروثواب پائیں  گے اور انہیں  سایۂ عرش نصیب ہوگا چنانچہ
	حضرت سیِّدُنا کعب الاحباررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  فرماتے ہیں  کہ اللہ عَزَّوَجَلَّنے تورات شریف میں  حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام کی طرف وحی فرمائی :اے موسیٰ ( عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام)جس نے نیکی کاحکم دیا، برائی سے منع کیا ا ور لوگوں  کو میری اطاعت کی طرف بلایا تو اسے دنیا اور قبر میں  میرا قرب اور قیامت کے دن میرے عرش کا سایہ نصیب ہوگا ۔ 
(حلیۃ الاولیاء،۸/۱۵۲،حدیث :۱۱۶۸۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{10}گانوں  کی عاشقہ 
	عالمی مجلس مشاورت کی ایک رکن اسلامی بہن کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ پیشِ خدمت ہے کہ دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میری زندگی کے انمول ایام گناہوں  کی نذر ہورہے تھے، گانے باجے سننا اور فلمیں  ڈرامے دیکھنا اورگانے یاد کرنا وغیرہ میری عادتِ بدمیں  شامل تھا، افسوس! یوں  ہی میں  اپنے آپ کو جہنم کی گہری کھائیوں  کی طرف دھکیل رہی تھی کہ میری قسمت کا ستارہ چمکا اور گناہوں  بھری