المنکر (یعنی نیکی کی دعوت دیتی اور برائی سے منع کرتی ) رہو۔‘‘ اتنا کہنے کہ بعدوہ بزرگ تشریف لے گئے اور میری آنکھ کھل گئی، خواب کا سہانا منظر میری آنکھوں میں گھوم رہاتھا اور ان بزرگ کے الفاظ میرے کانوں میں گونج رہے تھے، جب میں نے اپنے بچوں کے ابو کو یہ خواب سنایا اور خواب والے بزرگ کا حلیہ بتایا تو وہ کہنے لگے: ’’یہ تو شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہیں ‘‘ یہ سن کر میں بہت خوش ہوئی،اور مزید باپاجان امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی محبت و عقیدت دل میں گھر کر گئی، یوں میں محنت ولگن سے سنّتوں کی خدمت کرنے میں مصروف ہوگئی۔ تادم تحریر اسلامی بہنوں کی عالمی مجلسِ مشاورت کی رکنیت ملی ہوئی ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غلامی، دعوتِ اسلامی اور مدنی کاموں پر استقامت عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکی کی دعوت عام کرنا ایک عظیم نیکی ہے ، انتہائی خوش بخت ہیں وہ عاشقانِ رسول جو خود بھی سنّتوں پر عمل کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی سنّتوں پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہیں ، کل بروز قیامت ایسے خوش نصیبوں پر خصوصی رحمتوں کا نزول ہوگا ، یہ نزع کی سختیوں اور قبر کی وحشتوں ، حشر کی