Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
33 - 58
 میں  نے بھی اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے معافی مانگی اور نیکیوں  بھری زندگی گزار نے کا ارادہ کر لیا اس موقعے پر اسلامی بہنوں  نے شفقت فرمائی اور ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کرنے کا مدنی ذہن دیا یوں  میں  اجتماع میں  شرکت کرنے لگی اور رفتہ رفتہ میں  مدنی ماحول کے رنگ میں  رنگتی چلی گئی، مدنی کاموں  میں  حصہ لینا میرامعمول بن گیا ۔ تادمِ بیان عالمی مجلسِ مشاورت کی رکن ہونے کی حیثیت سے حسب ِتوفیق سنّتیں  عام کرنے میں  مصروف ہوں۔ 
نہ چھوٹے ہاتھ سے دامن کبھی عطار کا یا رب
رہوں  میں  با ادب اور با وفا عطار کا یا رب
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{9}بڑی گیارہویں  شریف 
	ایک اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں  دعوتِ اسلامی کے سنّتوں  بھرے مدنی ماحول سے نابلد تھی۔۱۴۰۹ ھ مطابق 1989 ء میں  میری شادی ایسے گھرانے میں  ہوئی جو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک تھا، گھر کے افراد سنّتوں  بھرے اجتماعات میں  شوق سے شرکت کرتے،وقتاً فوقتاً گھر میں  قراٰن خوانی اور اجتماعِ ذکر و نعت کی ترکیب ہوتی، بالخصوص ہر سال بڑی گیارہویں  شریف کے موقع پر انتہائی محبت وعقیدت کے ساتھ حضور غوث