Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
32 - 58
عطارؔ قادری رَضَوی ضیائی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعارف پڑھنے کے ساتھ ساتھ عبادات کے فضائل اور سنتوں  پر عمل کرنے کے اجر و ثواب کے بارے میں  پڑھ کر دل میں  عمل کا جذبہ بیدار ہوگیا، جوں  جوں  ایک ولی کامل کی پرتاثیر تحریر پڑھتی گئی میرے علم میں  خاطر خواہ اضافہ ہوتا گیا۔ میرے بڑے بیٹے ایف اے کرنے بعد باب المدینہ کراچی ماموں  کے پاس رہنے لگے، جس کی برکت سے وہ بھی مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔ 
	ایک دن مجھے معلوم ہوا کہ دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی شہر میں  عظیم الشان سنّتوں  بھرے اجتماع کا انعقاد ہونے والا ہے جس میں  بیان فرمانے کے لیے بابُ المدینہ (کراچی) سے بانی دعوت اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ا بوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی ضیائی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تشریف لا رہے ہیں ، اس سنّتوں  بھرے اجتماع میں  اسلامی بہنوں  کے لیے پردے کا اہتمام کیا جائے گا۔ چنانچہ میں  مقررہ دن اجتماع کی برکات لوٹنے کے لیے اجتماع گاہ پہنچ گئی۔ اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت شریف سے ہوا اس کے بعد امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنتوں  بھرا بیان شروع ہوا، بیان کے اختتام پر جب بیعت کرائی گئی تو میں  بھی سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں  شامل ہو کر آپ کے دامن کرم سے وابستہ ہو گئی مزید آخرمیں جب دُعاکا سلسلہ شروع ہوا تو