برکت سے انہوں نے ٹی وی دیکھنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ نیزوہ مدرسۃُ المدینہ میں مدنی منّوں کو قرآن پاک پڑھانے کیساتھ ساتھ ان کی اخلاقی و تنظیمی تربیت بھی کرتے ہیں۔ جبکہ درس نظامی( عالم کورس ) کرنے کیلئے جامعۃ المدینہ بھی جاتے ہیں۔ چھوٹے بھائی کے بارے میں یہ ساری باتیں سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی، جب میری اُن سے ملاقات ہوئی تو انہیں سنّت سے مزین دیکھ کرمزید خوشی ہوئی میں نے اُنہیں راہِ سنّت پر گامزن ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے بتایاکہ آج سولجز بازار میں امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے ، جہاں الگ پردے میں رہ کر اسلامی بہنوں کو بھی بیان سننے کی سعادت ملے گی، یوں جہاں مجھے سنّتوں بھرے بیان سے مستفیض ہونے کا موقع ملا وہیں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہونے کا شرف بھی مل گیا، جس کی برکت سے میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوگیا، مزید یہ کہ میرے بھائی نے مجھے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ ضخیم کتاب ’’ فیضانِ سنت‘‘ تحفے میں پیش کی اور اس کا مطالعہ کرنے کا مدنی ذہن دیا، میں نے عقیدت کے ساتھ فیضانِ سنّت لے کر اپنے پاس رکھ لی، کچھ دن بعد والدہ کی دعائیں اور فیضانِ سنّت کا انمول تحفہ لے کر واپس راولپنڈی آ گئی۔ خوش قسمتی سے جب اس کا مطالعہ کیا تو دعوتِ اسلامی اور امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ا بوبلال محمد الیاس