Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
30 - 58
حضرت سیدنا عبد اللہ ابن عباس  رَضِی اللہ تَعالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: جس کی لڑکی ہو اور وہ اُسے زندہ درگور نہ کرے اور اس کی توہین نہ کرے اور اولاد ذکور کو اس پر ترجیح نہ دے، اﷲتعالیٰ اس کو جنت میں  داخل فرمائے گا۔ ( ابو داود، کتاب الأدب، باب فی فضل من عال یتامی،۴/۴۳۵، حدیث: ۵۱۴۶)حضرت سیدنا نعمان بن بشیررَضِی اللہ تَعالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اﷲتعالٰیاس کو پسند کرتا ہے کہ تم اپنی اولاد کے درمیان عدل کرو، یہاں  تک کہ بوسہ لینے میں بھی۔ (کنزالعمال، کتاب النکاح، الفصل الرابع فی الخ، الجزئ۸،۱۶/ ۱۸۵،حدیث:۴۵۳۴۲)
{8}راولپنڈی کاتاریخی اجتماع 
	راولپنڈی (پنجاب، پاکستان) میں  مقیم اسلامی بہن کی تحریر کا خلاصہ الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ ہے کہ میں  سال میں  ایک بار راولپنڈی سے باب المدینہ(کراچی) اپنے میکے یعنی امی جان کے گھر جایا کرتی تھی۔ ایک بار جب امی جان کے گھر گئی تو پتہ چلا کہ میرے چھوٹے بھائی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے ہیں  اور سفید لباس زیبِ تن کرنے کی ساتھ ساتھ سبز عمامہ کا تاج سجا کر گھر کے قریب گلزارِ حبیب مسجد، سولجر بازار میں  ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کرتے ہیں، جس کی