Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
3 - 58
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُود شریف کی فضیلت
	حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمن بن عَوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ شَہَنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن و جمال، دافِعِ رَنج و مَلال، صاحِبِ جُود و نَوال،  رسولِ بے مِثال، بی بی آمِنہ کے لال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک مرتبہ باہَر تشریف لائے تو میں  بھی پیچھے ہو لیا۔ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک باغ میں  داخِل ہوئے اور سَجدہ میں  تشریف لے گئے۔ سجدے کو اتنا طویل کر دیا کہ مجھے اندیشہ ہوا کہیں  اللہ عَزَّوَجَلَّ نے رُوحِ مبارَکہ قبض نہ فرمالی ہو۔ چُنانچِہ میں  قریب ہو کر بغور دیکھنے لگا۔ جب سرِ اقدس اُٹھایا تو فرمایا: اے عبدالرحمن! کیاہوا؟ میں  نے اپنا خدشہ ظاہِرکر دیا تو فرمایا: جبرئیلِ امین نے مجھ سے کہا: کیا آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ بات خوش نہیں  کرتی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ َّ فرماتاہے: جوتم پر دُرُودِ پاک پڑھے گا میں  اُس پر رَحمت نازِل فرماؤں  گا اور جو تم پر سلام بھیجے گا میں  اُس پر سلامتی اُتاروں  گا۔     (مسند احمد،حدیث عبدالرحمن بن عوف الزھری،۱/ ۴۰۶،حدیث:۱۱۶۶۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{1}مدنی ماحول کیسے ملا؟
راولپنڈی (پنجاب، پاکستان) کی مقیم اسلامی بہن کے مکتوب کا خلاصہ