اولیا ءکرام کی محبت موجزن ہو گئی تھی، یہ ایک مسلّمہ بات ہے کہ اولاد کے اچھے اخلاق و کردار میں والدین کابہت بڑا کردار ہوتا ہے، عمومی طور پر گھر میں جیسا ماحول ہوتا ہے بچہ اس سے ضرور اثر لیتا ہے اگر گھر میں سنّتوں بھرا مدنی ماحول ہو گا تو بچے بھی سنّتوں پر عمل کرنے کی طرف راغب ہوں گے، لہٰذا اپنے مدنی منّوں اور منّیوں کواچھے آداب سکھانے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مابین عدل قائم رکھنا چاہیے چنانچہ،
حضرت سیدناانس رَضِی اللہ تَعالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: اپنی اولاد کا اِکرام کرو اور اُنہیں اچھے آداب سکھاؤ۔ (ابن ماجہ،کتاب الأدب، باب بر الوالدإلخ،۴/ ۱۸۹،حدیث: ۳۶۷۱)
حضرت سیدناابوہریرہ رَضِی اللہ تَعالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: باپ کے ذمہ بھی اولاد کے حقوق ہیں ، جس طرح اولاد کے ذمہ باپ کے حقوق ہیں۔
(کنزالعمال،کتاب النکاح،الفصل الرابع فی الخ، الجزئ۸،۱۶/ ۱۸۴،حدیث:۴۵۳۳۶)
حضرت سیدنا عبد اللہ ابن عباس رَضِی اللہ تَعالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اپنی اولاد کو برابر دو، اگر میں کسی کو فضیلت دیتا تو لڑکیوں کو فضیلت دیتا۔(معجم کبیر،۱۱/ ۲۸۰،حدیث: ۱۱۹۹۷)