جانتے ہوئے میں بھی امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں داخل ہو گئی، ایک ولی کامل سے نسبت کیا قائم ہوئی، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا مدنی ذہن بن گیا خوش قسمتی سے ایک دن مجھے کہیں سے فیضانِ سنّت مل گئی، جب اس کا مطالعہ کیا تو دل باغ باغ ہو گیا، امیرِاہلسنّت کے خوفِ خدا اور عشقِ مصطفٰے کے متعلق پڑھا تو ایمان تازہ ہوگیا، آپ کی محبت دل میں جاگزیں ہو گئی مزیدجب اس میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کے متعلق پڑھا تو میں نے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع کا مقام معلوم کیا اور اس میں شرکت کرنا اپنا معمول بنالیا، جہاں سنّتوں بھرے بیانات سننے کی برکت سے میری کیفیت بدل گئی وہیں توبہ کی توفیق ملی، دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعات سے ڈھیروں ڈھیر برکتیں ملنے لگیں ، فرائض عبادات کے ساتھ ساتھ نوافل پڑھنے اور سنّتوں پر عمل کرنے کی سعادت بھی ملنے لگی، تادم تحریر عالمی مجلس مشاورت کی رکن ہونے کی حیثیت سے مدنی کام کرنے کی سعادت پا رہی ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیواور اسلامی بہنوں ! مذکورہ مدنی بہار میں والد صاحب کی تربیت کی برکت سے اُن اسلامی بہن کے دل میں بچپن ہی سے