اور عمرہ کا ثواب ملے گا۔ (ترمذی، أبواب السفر، باب ما ذکر مما یستحب من الجلوس فی المسجدإلخ،۲/۱۰۰،حدیث:۵۸۶)حدیثِ پاک میں ہے: جس نے چاشت کی بارہ رکعتیں پڑھیں ، اللہ عَزَّوَجَلََّّ اس کے لیے جنت میں سونے کا محل بنائے گا۔
(ترمذی،أبواب الوتر،باب ماجاء فی صلاۃ الضحٰی،۲/۱۷،حدیث:۴۷۲)
حضرت سیدنا ابو درداء رَضِی اللہ تَعالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضور اکرم َصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں : جس نے دو رکعتیں چاشت کی پڑھیں ، اسے غافلین میں نہیں لکھا جائے گا اور جو چار پڑھے اسے عابدین میں لکھا جائے گا اور جو چھ پڑھے اس دن اُس کی کفایت کی گئی اور جو آٹھ پڑھے اللہ تعالٰیاسے قانتین میں لکھے گا اور جو بارہ پڑھے اللہ تعالٰی اُس کے لیے جنت میں ایک محل بنائے گا اور کوئی دن یا رات نہیں جس میں اللہ عَزَّوَجَلََّّ بندوں پر احسان و صدقہ نہ کرے اور اس بندہ سے بڑھ کر کسی پر احسان نہ کیا جسے اپنا ذکر الہام کیا۔ (الترغیب والترھیب، الترغیب فی صلاۃ الضحٰی،۱/۲۶۶، حدیث:۱۴)
{7}اولیاء کرام کی محبت
گجرات (پنجاب، پاکستان) کی اسلامی بہن کا تحریری بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے گھر کا ماحول شروع سے ہی مذہبی تھا۔ والد محترم بزرگانِ دین سے نہایت محبت و عقیدت رکھنے والے تھے، وقتاً فوقتاً ہمیں بھی اولیا ء کرام کی کرامتیں