فرد خوش تھا، گھر میں عید کا سماں تھا، خوش قسمتی سے اسی دن ہم نے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں بیعت کی سعادت حاصل کی، چنانچہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور آپ کے ہمراہ آنے والے اسلامی بھائیوں کے لیے سبز قہوہ تیار کرنے کا کہا گیا، ایک اسلامی بھائی نے گھر والوں سے کہا کہ امیرِاہلسنّت قہوہ میں لیموں کا رس پسند فرماتے ہیں یہ سن کر امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ لیموں گھر میں نہیں ملیں گے۔ واقعی جیسا فرمایا گیا ویسا ہی ہوا اس دن گھر میں لیموں موجود نہیں تھے۔ تادم بیان اس واقعے کو تقریباً 25 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، ایک ولی کامل کی آمد کی برکت سے ہمارا گھرانہ سنّت کا گہوارہ بن گیا، میں اور میرے گھروالے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئے ۔تادمِ بیان میں عالمی مجلسِ مشاورت کی رکن ہونے کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہوں۔یا اللہ عَزَّوَجَلَّ تادم زِیست مدنی ماحول میں استقامت عطا فرما۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّوَجَلَّنے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی تحریر اور بیان میں ایسی تاثیر پیدافرمائی ہے جس کی برکت سے نجانے کتنے لوگ راہ ِسنّت پر گامزن ہو کر نیکیوں بھری زندگی بسر کرنے کی سعادت پا رہے ہیں ، مزید یہ بھی پتا چلا کہ گھر کو سنّت کا گہوارہ بنانے میں بھی امیرِاہلسنّت