Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
18 - 58
سنّتوں  کے عامل اسلامی بھائی نے ان پر شفقت فرمائی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے راہِ سنّت کا مسافر بننے کا مدنی ذہن دیا، جس کی برکت سے ان کی عملی حالت میں  بہتری آنے لگی، اخلاق و کردار میں  بھی تبدیلی آنے لگی، جب گھر آتے تو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی بابت باتیں  بتاتے کہ دعوتِ اسلامی تبلیغ قراٰن و سنّت کی غیر سیاسی تحریک ہے جو معاشرے کی بدعملی کو دور کرنے میں  اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے مزید وہ وقتاً فوقتاً امیرِاہلسنّت حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی ضیائی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فکرِ آخرت پر مشتمل سنّتوں  بھرے انقلابی بیانات، مدنی رسائل اپنے ہمراہ لے کر آتے اورمدنی ماحول کی بابت باتیں  سناتے، سب گھروالے ان کی زندگی میں  آنے والا مدنی انقلاب دیکھ کر حیران تھے، بھائی جان کی اس حیرت انگیز تبدیلی کو دیکھ کر ایک رات سوچا کہ بھائی جان جو بیانات کی کیسٹیں  لاتے ہیں  انہیں  سننا چاہئے کہ آخر ان میں  ایسا کیا بیان کیا گیا ہے ؟ میری خوش قسمتی کہ ایک رات میں  نے امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا کیسٹ بیان بنام’’ پُراسراربچہ‘‘ سننے کی سعادت حاصل کی، ایک ولی کامل کی زبان سے نکلے الفاظ دل میں  اثر کر گئے، میں نے بغور اس بیان کو سننے کی سعادت حاصل کی حتی کہ پورا بیان سن لیا نجانے الفاظ میں  ایسی کیا تاثیر تھی کہ میں  نے ایک بیان سننے کے بعد دوسر ابیان ’’جہنم کی تباہ کاریاں ‘‘ چلا دیا، جب