شامل حال ہو گی ورنہ ناراضی الٰہی کی صورت میں سخت ترین عذابات کا شکار ہونا پڑے گا۔ دعوتِ اسلامی کے فیضان سے لوگوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا ہو رہا ہے، وہ لوگ جوکل تک صرف دنیاکے حصول کو اپنا مقصدِ حیات سمجھ بیٹھے تھے آج سنّتوں پر عمل کر کے اپنی قبر و آخرت بہتر بناتے ہوئے نظر آتے ہیں آپ بھی ہردم اس مدنی ماحول سے وابستہ رہیے، خود بھی سنّتوں پر عمل کیجیے اور اس عظیم مقصد’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کے تحت اپنی زندگی کے شب و روز بسر کر کے آخرت میں عظیم ثواب کے حقدار بن جائیے۔
{5} نمازوں کی پابندی نصیب ہوگئی
پشاور (خیبر پختونخواہ، پاکستان) میں مقیم اسلامی بہن کے تحریری بیان کا خلاصہ کچھ اس طرح ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں بے عملی کا شکار تھی۔ گھر میں بھی مذہبی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے فرائض اور سنّتوں پر عمل کرنے کا بالکل ذہن نہ تھا، میرے بڑے بھائی بھی بُری عادات و اخلاق میں مبتلاتھے، سب گھروالے اُن سے پریشان تھے، ہمارے گھر میں سنّتوں کی بہار آنے کا سبب کچھ یوں بنا ۱۴۰۹ ھ مطابق 1989 ء میں بابُ المدینہ (کراچی ) سے ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی مدنی کاموں کی ترقی و عروج کے عظیم مقصد کے تحت ہمارے شہر پشاور میں تشریف لے آئے، قسمت سے بھائی جان کی ان سے ملاقات ہو گئی،