Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
16 - 58
 ستارا چمک اُٹھا سر کی آنکھیں  کیا بند ہوئیں  دل کی آنکھیں  روشن ہو گئیں ، خواب میں  آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ اس مبارک و رحمت بھرے خواب کے بعد میں  نے دیگر تمام مصروفیات ختم کر کے اپنے آپ کو قرآن و سنت کی خدمت کیلئے وقف کر دیا۔ تادمِ بیان عالمی مجلسِ مشاورت کی رُکن ہونے کی حیثیت سے سنّتوں  کا پَرچار کر رہی ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّسے دعا ہے کہ مجھے اس ذمہ داری کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور میری بے حساب مغفرت فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیواور اسلامی بہنوں ! دیکھا آپ نے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی کیسی برکتیں  ہیں ، وہ اسلامی بہن جس نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ فکرِ آخرت سے غافل ہو کر دنیوی علوم و فنون حاصل کرنے میں  صرف کر دیا تھا، مگر جب انہیں مدنی ماحول ملا تو ان کے دل میں  یہ احساس اُجاگر ہوا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّنے ہمیں  دنیا میں  اپنی عبادت کے لے پیدا کیا ہے، قبر و آخرت میں  دنیاوی علوم و فنون کی ڈگریاں  کام نہیں  آئیں  گی بلکہ وہاں  تو نیک اعمال کام آئیں گے اگر نمازیں  پڑھی ہوں  گی، شریعت کی پابندی کی ہو گی تو رحمتِ الٰہی