Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
15 - 58
تحت میں  نے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے شریعت کورس میں  داخلہ لے لیا، ابتداً صبح جامعہ پڑھنے جاتی اوراس کے بعد M.PHILL کو وقت دیتی، یونہی 6ماہ بیت گئے، الغرض ا س مختصر شریعت کورس میں  بہت کچھ سیکھنے کو ملا، عبادت کا ذوق نصیب ہوا، دنیا ئے فانی کی حقیقت کا پتا چلا یوں  میں  مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئی، اسی دوران مجھے ایک بڑے اسکول سے کیمیسٹری پڑھانے کی آفرہوئی مگر شریعت کور س کی برکت سے دل میں  ایسی فکر آخرت اُجاگر ہوچکی تھی  کہ میں  نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ نیز شریعت کورس کی برکت سے درس نظامی (عالم کورس) کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ (للبنات) میں  داخلہ لے لیا، اور ذوق وشوق کے ساتھ حصولِ علمِ دین میں  مشغول ہوگئی۔ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں  کے ہفتہ وار سنتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کرنا اور دیگر مدنی کاموں  میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لینا میرے معمولات میں  شامل ہو گیا۔ مدنی ماحول میں  ہونے والے سنّتوں  بھرے بیانات سن کر دل میں  خوفِ خدا اور عشقِ مصطفٰے اُجاگر ہو گیا، درودِ پاک پڑھنا میرا معمول بن گیا،دل میں  دیدار ِمصطفٰے کا جام پینے کی تڑپ پیداہو گئی، دعوتِ اسلامی والیوں  کی رَفاقت کی برکت سے مدینے کی یادوں  میں  گم رہنے لگی، سوچ و فکرپر اچھے اَفکار طاری رہنے لگے، میری خوش قسمتی کہ ایک دن جب سوئی تو میری قسمت کا