کے تحت مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنا شروع کر دیا، جس کی برکت سے مدنی برقع سجانے کی سعادت مل گئی، دعوتِ اسلامی کے فیضان سے رفتہ رفتہ میرے علم وعمل میں اضافہ ہوتا گیا، مدنی کاموں میں حصہ لینا میرا معمول بن گیا، مدنی انعامات پر عمل کرنے کے ایسے ثمرات ملے کہ میں ترقی کے زینے طے کرتی چلی گئی، تادمِ بیان عالمی مجلس مُشاوَرَت کی رکن ہونے کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت سرانجام دے رہی ہوں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے اِستِقامت کے ساتھ نیکی کی دعوت دینے کی برکت سے فلموں ڈراموں اور گانے باجوں کی شائقہ تائب ہو گئی، ہمیں اِستِقامت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے اور اخلاص کے ساتھ نیکی کی دعوت کاسلسلہ جاری رکھنا چاہئے۔ جس بات کی تکرار ہوتی ہے وہ پتھر دل کو بھی موم بنا لیتی ہے مزید یہ کہ جب بھی ہم نیکی کی دعوت پیش کریں گے ہمیں ہربات پر ایک سال کی عبادت کا ثواب ملے گا چنانچہ حضرت موسی عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے عرض کیا: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! جو اپنے بھائی کو بُلائے۔ اُسے نیکی کا حکم کرے اور بُرائی سے روکے۔ اُس کی جزا کیا ہے؟ فرمایا: میں اُس کی ہر بات پر ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اور اُسے جہنم کی سزا دینے میں مجھے حیا آتی ہے۔(مکاشفۃ القلوب،ص۴۸)