Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
12 - 58
 سنّتوں  کی بہار کچھ اس طرح آئی کہ ایک دن دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ چند اسلامی بہنیں  مدنی برقع سجائے نیکی کی دعوت دینے کے لیے ہمارے گھر تشریف لائیں  اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ، مگر افسوس! میں  نے ان خیرخواہ اسلامی بہنوں  کی دعوت قبول کرنے کے بجائے نفس و شیطان کے بہکاوے میں  آ کر حیلے بہانے بنا کرٹال دیا، مگر قربان جائیے! ان کے حسن اخلاق پر انہوں  نے نیکی کی دعوت دینا ترک نہ کیا ، وہ وقتاً فوقتاً ہمارے گھر آتی رہیں ، اس طرح کافی عرصہ گزر گیا، آخر ان کی استقامت کے سامنے میرے حیلے بہانے سب ناکارہ ہو گئے، ایک دن میں  نے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کی ہامی بھر لی اور مقررہ دن سنّتوں  بھرے اجتماع میں  پہنچ گئی، وہاں  غافل دلوں  کو بیدار کرنے والے سنّتوں  بھرے بیان اور اجتماع کے ایمان افروز مناظر سے قلب پر چھائی گناہوں  کی سیاہی دور ہو گئی اورنیکیوں  بھری راہ اختیار کرنے کا عزم مصمم کر لیا۔ 
	اسلامی بہنوں  کی مسلسل انفرادی کوشش کی برکت سے میں  سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں  داخل ہوگئی ، خوفِ خدا اور عشقِ مصطفٰے سے سرشار اسلامی بہنوں  کی رفاقت کیا ملی میری زندگی میں  عمل کی بہار آ گئی،مزید اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی، میں  نے بھی باعمل بننے کے جذبے