Brailvi Books

کرسی پر نماز پڑھنے کے اَحکام
5 - 37
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
کرسی پر نماز پڑھنے کے اَحکام
	کیا فرماتے ہیں  علماءِ دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ کرسی پر بیٹھ کرنماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ آج کل مساجد میں  اس کا بہت رواج ہوگیا ہے لہٰذا وضاحت کے ساتھ اس کاجواب دیں  تاکہ عوامُ النّاس کو اس حوالے سے شرعی رہنمائی حاصل ہوجائے ؟نیزکرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والا شخص پورا قیام یا بعض صف سے آگے ہوکر کرے تواس کا کیا حکم ہے؟اور مساجد میں  معذور افراد کیلئے کرسیاں  کہاں  رکھنی چاہئیں ؟مزید یہ کہ کرسی کے ساتھ لگے ہوئے تختوں  پر بعض لوگ سر رکھ کر سجدہ کرتے ہیں  اس کا کیا حکم ہے، یہ کہنا کہ مکروہِ تحریمی و گناہ ہے درست ہے یا نہیں ؟                                سائل: محمد عبداللہ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَاب
	فرائض وواجبات اور سنّتِ فجر میں  قیام فرض ہے۔ ان نمازوں  کو اگر بلاعذرِ شرعی بیٹھ کر پڑھیں  گے تو ادا نہ ہوں  گی اور اگر خود کھڑے ہوکر نہیں  پڑھ سکتے مگر عصایا دیوار یا آدمی کے سہارے کھڑا ہونا ممکن ہو تو جتنی دیر اس طرح سہارے سے کھڑا ہوسکتا ہے اتنی دیر کھڑا ہونا فرض ہے، یہاں  تک کے صرف تکبیر ِتحریمہ