حدیث۷: ابن عدی کامل و بیہقی شعب الایمان میں اسامہ بن عمیر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
اعتمواتزدادواحلماوالعمائم تیجان العرب ۴؎۔ وروی عنہ الطبرانی صدرہ واشار المناوی الی تقویتہ۔
عمامہ باندھو وقار زیادہ ہوگا اور عمامے عرب کے تاج ہیں؛ طبرانی نے اس کا ابتدائی حصہ روایت کیا،امام مناوی نے اس کا قوی ہونا بیان کیا ہے (ت)
(۴؎ شعب الایمان حدیث۶۲۶۰ مطبوعہ دارالکتب العربیۃ بیروت ۵/ ۱۷۶)
حدیث ۸: دیلمی عمران بن حصین رضی اﷲ تعالٰی عنہ وان اسلم حصین فعنھما سے راوی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
العمائم وقار المؤمن وعز العرب فاذاوضعت العرب عمائمھا وضعت عزھا۱؎۔
عمامے مسلمان کے وقار اور عرب کی عزت ہیں تو جب عرب عمامے اتار دیں اپنی عزّت اتاردیں گے۔
(۱؎ الفردوس بما ثورالخطاب بحوالہ عن ابن عباس حدیث ۴۲۴۷ مطبوعہ دارالکتب العربیہ بیروت ۳/ ۸۸)
حدیث ۹: وہی رکانہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
لاتزال امتی علی الفطرۃ مالبسواالعمائم علی القلانس۲؎۔
میری امّت ہمیشہ دینِ حق پر رہے گی جب تک وہ ٹوپیوں پر عمامے باندھیں۔
(۲؎الفردوس بما ثورالخطاب بحوالہ عن ابن عباس حدیث ۷۵۶۹ مطبوعہ دارالکتب العربیہ بیروت ۵/ ۹۳)
حدیث ۱۰: ابوبکر ابن ابی شیبہ مصف اور ابوداؤد طیالسی و ابن منیع مسانید اور بیہقی سنن میں امیر المومنین مولٰی علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
ان اﷲ امدنی یوم بدروحنین بملٰئکۃ یعتمون ھذہ العمۃ وقال ان العمامۃ حاجزۃ بین الکفر والایمان ۳؎۔
بیشک اﷲ عزوجل نے بدروحنین کے دن ایسے ملائکہ سے میری مدد فرمائی جو اس طرز کا عمامہ باندھتے ہیں بیشک عمامہ کفر و ایمان میں فارق ہے۔
(۳؎ السنن الکبرٰی للبیہقی باب التحریض علی الرمی مطبوعہ دار صادر بیروت ۱۰/ ۱۴)
حدیث۱۱: دیلمی مسند الفردوس میں عبدالاعلی بن عدی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا:
ھکذا فاعتموافان العمامۃ سیماء الاسلام وھی حاجزۃ بین المسلمین والمشرکین۴؎۔
(۴؎ کنزالعمال بحوالہ الدیلمی حدیث۴۱۹۱۱ مطبوعہ منشورات مکتبۃ التراث الاسلامی حلب بیروت ۱۵/ ۴۸۳)