Brailvi Books

فتاویٰ رضویہ جلد نمبر۵(کتاب الصلٰوۃ)
62 - 157
حدیث ۱۵:    ابوداؤد، ترمذی، شافعی، طحاوی، ابن حبان، حاکم حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما سے راوی جبریل نے گزارش کی: الوقت مابین ھذین الوقتین ۲؎
(وقت وہ ہے جو ان دو وقتوں کے درمیان ہے)۔
 (۲؎ جامع الترمذی        باب ماجاء فی مواقیت الصلوات    مطبوعہ رشیدیہ امین کمپنی دہلی        ۱/۲۱)
حدیث ۱۶:    نسائی وطحاوی وحاکم وبزار ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے راوی حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا جبریل نے عرض کی: الصلاۃ مابین صلاتک امس وصلاتک الیوم ۳؎
 (نماز دیر وزہ و امروزہ کے بیچ میں نماز ہے)
 (۳؎ سُنن النسائی        کتاب المواقیت آخر وقت الظہر    مطبوعہ مکتبہ سلفیہ لاہور        ۱/۵۹)
بزار کے یہاں ہے: ثم قال مابین ھذین وقت ۴؎
(ان دو کے اندر وقت ہے)
 (۴؎ کشف الاستار عن زوائد البزار    باب ای حین یصلی        مطبوعہ موسسۃ الرسالۃ بیروت    ۱/۱۸۷)
حدیث ۱۷: نسائی واحمد واسحٰق وابن حبان وحاکم جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالٰی عنہما سے راوی جبریل نے گزارش کی: مابین ھاتین الصلاتین وقت ۵؎
 (ان دو نمازوں کے اندر وقت ہے)
 (۵؎ سُنن النسائی         کتاب المواقیت ا خر وقت العصر    مطبوعہ مکتبہ سلفیہ لاہور        ۱/۶۱)
حدیث ۱۸:    طحاوی ابوسعید خدری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے راوی حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا جبریل نے گزارش کی:
الصلاۃ فیما بین ھذین الوقتین ۶؎
 (نماز ان دو۲ وقتوں کے درمیان ہے)۔
 (۶؎ شرح معانی الاثار        باب مواقیت الصلوات    مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی    ۱/۱۰۲)
 (نوع آخر) حدیث سائل جسے حضور پُرنور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے امامتیں فرماکر ہر نماز کا اول وآخر وقت بتایا۔
حدیث ۱۹:    مسلم ترمذی نسائی ابن ماجہ طحاوی حضرت بریدہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے راوی حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
وقت صلاتکم بین مارأیتم ۷؎
 (تمہاری نماز کا وقت اس کے درمیان ہے جو تم نے دیکھا) ۔
 (۷؎ صحیح مسلم    باب اوقات الصلوات الخمس    مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی        ۱/۲۲۳)
مسلم کے دوسرے طریق میں ہے:
مابین مارأیت وقت ۸؎
 (اے سائل جو تُونے دیکھا اس کے اندر وقت ہے)
 (۸؎ صحیح مسلم    باب اوقات الصلوات الخمس    مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی        ۱/۲۲۳)
ترمذی کے یہاں یوں ہے: مواقیت الصلاۃ کمابین ھذین ۱؎
 (نمازوں کے وقت ایسے ہیں جیسے ان دو۲ کے درمیان)۔
 (۱؎ جامع ترمذی    باب ماجاء فی مواقیت الصلوات    مطبوعہ رشیدیہ امین کمپنی دہلی        ۱/۲۲)
حدیث ۲۰:    مسلم ابی داود نسائی ابن ابان طحاوی حضرت ابوموسٰی اشعری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے راوی حضور پُرنور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
الوقت بین ھذین ۲؎
(وقت ان دو۲ کے درمیان ہے)
(۲؎ صحیح مسلم    باب اوقات الصلوات الخمس     مطبوعہ قدیمی کتب خانہ اصح المطابع کراچی    ۱/۲۲۳)
Flag Counter