(۱سنن الترمذی کتاب الدعوات حدیث ۳۵۴۳ دارالفکر بیروت۵ /۳۱۴)
طبرانی معجم اوربیہقی دلائل اورامام علامہ قاضی عیاض بسند خودشفاء شریف میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما سے راوی ، حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :
ان اللہ قسم الخلق قسمین فجعلنی من خیرھم قسما فذٰلک قولہ تعالٰی
اصحاب الیمین واصحاب الشمال
فانا من اصحاب الیمین وانا خیر اصحاب الیمین ، ثم جعل القسمین اثلاثا فجعلنی فی خیرھا ثلٰثا وذٰلک قولہ تعالٰی
اصحاب المیمنۃ واصحاب المشئمۃ والسابقون
فانا من السابقین وانا خیر السابقین ، ثم جعل الاثلاث قبائل فجعلنی من خیرھا قبیلۃ وذٰلک قولہٖ تعالٰی
فانا اتقٰی ولد اٰدم واکرمھم علی اللہ ولا فخر ، ثم جعل القبائل بیوتا فجعلنی من خیرھا بیتا وذٰلک قولہٖ تعالٰی
انما یریداللہ لیذھب عنکم الرجس اھل الیبت ویطھرکم تطھیرا ۱۔
اللہ تعالٰی نے خلق کی دو قسمیں کیں تو مجھے بہتر قسم میں رکھا ۔ اوریہ وہ بات ہے جو خدا تعالٰی نے فرمائی ۔ دہنے ہاتھ والے اوربائیں ہاتھ والے ، تو میں دہنے ہاتھ والوں سے ہوں ، اور میں سب دہنے ہاتھ والوں سے بہتر ہوں ۔ اوریہ خدائے تعالٰی کا وہ ارشاد ہے کہ دہنے ہاتھ والے اوربائیں ہاتھ والے ۔اورسابقین ، تو میں سابقین میں سے ہوں ، اور میں سب سابقین سے بہترہوں ۔ پھر ان حصوں کے قبیلے بنائے تو مجھے بہتر قبیلے میں رکھا ۔ اوریہ خدائے تعالٰی کا وہ فرمان ہے کہ ہم نے کیا تمہیں شاخیں اورقبیلے ۔(یعنی الی قولہ تعالٰی
بیشک تم سب میں زیادہ عزت والا خدا کے یہاں وہ ہے جو تم سب میں زیادہ پرہیزگار ہے ) تو میں سب آدمیوں سے زیادہ پرہیز گار ہوں ، اورسب سے زیادہ اللہ کے یہاں عزت والا ، اورکچھ فخر مراد نہیں ۔پھر ان قبیلوں کے خاندان کئے تو مجھے بہتر خاندان میں رکھا۔ اوریہ اللہ تعالٰی کا وہ کلام ہے کہ خدائے تعالٰی یہی چاہتاہے کہ تم سے ناپاکی دورکرے اے نبی کے گھروالو!اورتمہیں خوب پاک کردے ستھرا کر کے۔
(۱دلائل النبوۃ للبیہقی 0 باب ذکر شرف اصل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱ /۱۷۰ ۱۷۱)
( المعجم الکبیر حدیث۱۲۶۰۴ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱۲ /۱۰۴)
( الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی الباب الثالث الفصل الاول المکتبۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۱ /۱۳۰ ۱۳۱)
ابن عساکر وبزاربسند صحیح ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے راوی ، حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :
خیار ولد اٰدم خمسۃ نوح وابراہیم وموسٰی وعیسٰی ومحمد وخیرھم محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ۲۔
بہترین اولاد آدم پانچ ہیں : نوح وابراہیم وموسٰی وعیسٰی ومحمد صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ، اوران سب بہتروں میں بہتر محمد ہیں صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ۔
(۲کنزالعمال بحوالہ ابن عساکر عن ابی ہریرۃ حدیث ۳۱۹۰۵و۳۲۲۸۲مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱ /۴۸۳ و ۴۰۷)
تنبیہ : ان کے سوااورنصوص واضحہ ان شاء اللہ تعالٰی جلوہ سوم وتابش چہارم میں آئیں گے وباللہ التوفیق ۔