Brailvi Books

فتاویٰ رضویہ جلد نمبر ۲۹(کتاب الشتّٰی )
83 - 157
تمام علماء ،  اولیاء ،  صحابہ،  انبیاء وہابیوں کی تکفیر کا نشانہ
اب دیکھئے کہ گنگوہی و اسمعیل و وہابیہ نے معاذ اﷲ کن کن آئمہ،  علماء و محدثین وفقہاء و مفسرین ومتکلمین و اولیاء وصحابہ و انبیاء علیہم الصلوۃ والثناکو کافر بنادیا۔

انہیں کو گنئے جن کے اقوال و ارشادات اس مختصر میں گزرے۔
 (۱) شاہ ولی اﷲ صاحب دہلوی		(۲) مولٰنا ملک العلماء بحرالعلوم

(۳) علامہ سامی صاحبِ ردالمحتار		(۴) آئمہ اہلسنت و مصنفانِ عقائد

(۵) شیخ محقق مولٰنا عبدالحق محدث دہلوی	(۶) علامہ شہاب الدین خفا جی 

(۷) امام فخر الدین رازی			(۸) علامہ سید شریف جرجانی 

(۹) علامہ سعد الدین تفتازانی			(۱۰) علی قاری مکی 

(۱۱) امام ابنِ حجر مکی                         		(۱۲) علامہ محمد زرقانی 

(۱۳) علامہ عبدالرؤف مناوی                    	(۱۴) علامہ احمد قسطلانی 

(۱۵) امام قرطبی                         		(۱۶) امام بدر الدین عینی 

(۱۷) امام بغوی ( صاحبِ تفسیر معالم)                (۱۸) شیخ علاؤ الدین علی بغدادی ( صاحبِ تفسیر خازن)

(۱۹) علامہ بیضاوی                         		(۲۰) علامہ نظام الدین نیشا پوری (صاحبِ تفسیر غرائب القرآن )
 (۲۱) علامہ جمل ( شارح جلالین)                (۲۲) امام ابوبکر رازی ( صاحبِ تفسیر انموذج جلیل)

(۲۳) امام قاضی عیاض                     (۲۴) امام زین الدین عراقی (استاد امام ابن حجر عسقلانی)

(۲۵) حافظ الحدیث احمد سلجماسی                (۲۶) ابن قتیبہ 

(۲۷) ابن خلکان                         (۲۸) امام کمال الدین دمیری 

(۲۹) علامہ ابراہیم بیجوری                     (۲۰) علامہ شنوانی         

(۳۱) علامہ مدابغی                         (۳۲) علامہ ابن عطیہ 

(۳۳) علامہ عشماوی                         (۳۴) امام ناصر الدین سمرقندی (صاحب ملتقط) 

(۳۵) علامہ بدر الدین محمود بن اسرائیل  (صاحب جامع الفصولین)    (۳۶) شیخ عالم بن صاحبِ تاتارخانیہ 

(۳۷) امام فقییہہ صاحبِ فتاوٰی حجہ                 (۳۸) امام عبدالوہاب شعرانی 

(۳۹) امام یافعی                             (۴۰) امام اوحد ابوالحسن شطنوفی 

(۴۱) امام ابن حجر مکی                            (۴۲)امام محمد صاحب مدحیہ بردہ شریف

(۴۳) حضرت مولانا جامی                         (۴۴) حضرت مولوی معنوی 

(۴۵) حضرت سید عبدالعزیز دباغ                     (۴۶) حضرت سیدی علی خواص 

(۴۷)حضرت خواجہ بہاؤ الحق والدین                    (۴۸)حضرت خواجہ عزیز ان رامتینی

(۴۹) حضرت شیخ اکبر                             (۵۰) حضرت سیدی علی وفا
 (۵۱) حضرت سیّدی رسلان دمشقی                    (۵۲)حضرت سیدی ابوعبداللہ شیرازی 

(۵۳)حضرت سیدی ابوسلیمان درانی                     (۵۴) حضرت قطبِ کبیر سید احمد رفاعی 

(۵۵) حضور قطب الاقطاب سیدنا غوث اعظم                 (۵۶) حضرت امام علی رضا 

(۵۷) حضرت امام جعفر صادق                     (۵۸) حضرت عالیہ دیگر آئمہ اطہار

(۵۹)امام مجاہد                                 (۶۰) حضرت سیدنا عبداللہ ابن عباس 

(۶۱) حضور سیدنا امیر المومنین علی مرتضٰی                (۶۲) عامہ صحابہ کرام 

(۶۳) حضرت خضر     بلکہ                         (۶۴)حضرت موسی     بلکہ 

(۶۵) (خاک بہ دہن دشمنان) خود حضور سیدالانبیاء (صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم) بلکہ
 (۶۶) (لعنۃ اﷲ علی الظالمین) خود اﷲ رب العالمین
ولاحول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم وسیعلم الذین ظلموااعی منقلب ینقلبون ۱ ؎۔
نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ ہی نیکی کرنے کی قوت مگر بلندی و عظمت والے خدا کی طرف سے۔،  عنقریب ظالم جانیں گے کس لوٹنے کی جگہ لوٹتے ہیں۔(ت)
(۱ ؎ القرآن الکریم     ۲۶ /۲۲۷)
یہ گنتی میں تو چھیاسٹھ ہیں اور ان میں آئمہ اہلسنت ،  مصنفانِ عقائد جن کا حوالہ علامہ شامی نے دیا،  اور آئمہ اطہار جن کا حوالہ علامہ سید شریف نے اور تمام صحابہ کرام جن کا حوالہ امام قسطلانی و علامہ زرقانی نے دیا سب خود جماعتیں ہیں۔

اور ہے یہ کہ جب اﷲ و رسول تک نوبت ہے تو اگلے پچھلے جن و انس و مالک تمام مومنین سب ہی وہابیہ کی تکفیر میں آگئے۔
ان بے دینوں کا تماشا دیکھو محمد رسول اﷲ  صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم  کے بدگویوں کی تکفیر ہوئی اس پر کیا کیا روئے ہیں کہ ہائے سارے جہان کو کافر کہہ دیا۔( گویا جہان انہیں ڈھائی نفروں سے عبارت ہے) ہائے اسلام کا دائرہ تنگ کردیا (گویا اسلام ان بے دینوں کے قافیہ کا نام ہے ان کا قافیہ تنگ ہوا تو اسلام ہی کا دائرہ تنگ ہوگیا۔

اور خود یہ حالت کہ اشقیاء نہ علماء کو چھوڑیں،  نہ اولیاء کو نہ صحابہ کو نہ مصطفٰی (  صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ) کو نہ جناب کبریا (عزوجلالہ) کو سب پر حکم کفر لگائیں اور خود ہٹے کٹے مسلمانوں کے بچے بنے رہیں۔
الا لعنۃ اﷲ علی الظلمین ۲ ؎
 (خبردار ! ظالموں پر اﷲ کی لعنت ہے۔ت)
 (۲ ؎ القران الکریم     ۱۱/ ۱۸)
Flag Counter