Brailvi Books

فتاویٰ رضویہ جلد نمبر ۲۹(کتاب الشتّٰی )
123 - 157
ملاحظہ ہو طبعِ دوم میں ان کی کیا تبدیلی ہوئی ہے، سب سے زیادہ سخت افسوس مجھے ان اشعار کا ہوا کہ نعت شریف میں میں نے اضافہ کیے تھے وہ یہ ہیں۔ع
حضرتِ علّامِ کُل بے شک و ریب		بخشا ہے انبیاء کو علم غیب

ان کو کرتا ہے مسلط غیب پر			اوروں کو ان کے توسط سے خبر

ان پہ کردیتا ہے روشن لاکلام			ختم تک دنیا و مافیہا تمام

مصطفی کو جس سے بخشا ہے سِوا 		مایکون ماکان جس کا جز ہوا

علم مانے شہ سے شیطاں کا وسیع 		کس سے جز شیطاں ہو یہ کفر شنیع

علمِ غیب اُن کا سا جو ثابت کرے		بچے پاگل جانور کے واسطے

وہ شقی مرتد عدو اﷲ ہے			کافروں سے بھی سوا گمراہ ہے

جوکریں تنقیصِ شانِ شاہ دیں			لعنۃ اﷲ علیہم اجمعین

مصطفٰی ہی ہیں،  قیامت میں شفیع 		ہے انہیں کا حصہ یہ شان رفیع

فاتحِ باب شفاعت ہیں وہی 		کہفِ ارباب شفاعت ہیں وہی

جو کبائر والے بے توبہ مریں		وہ کریم ان کی شفاعت بھی کریں

جو کہے اس دن کے وہ شافع نہیں 	وہ ہے گمراہ و خبیث اے اہلِ دیں

فضلہ خو رانِ سگانِ اعتزال 		بکتے ہیں ایسے بداقوال ضلال

اُن کی گمراہی سے تم مُنہ موڑنا 		اپنے مولا کا نہ دامن چھوڑنا

وہ نہ ہوں شافع ہمارے گر وہاں		کہیے ہم سوں کا ٹھکانہ پھر کہاں۲؎
ملاحظہ ہو کہ اس میں کتنا اور کیا باقی رہا،  ان تمام اضافات پر حواشی تھے جن میں ہر لفظ کا آفتاب سے زیادہ ثبوت تھا وہ بھی اکثر حذف ہوگئے،
 (۲؂ کنزالاخرۃ)
اب حضرت اپنی مسئول عبارت ملاحظہ فرمائیں،  اشاعتِ اولٰی میں اس حاشیہ کی عبارت یہ تھی۔

ص۵ ہوتی ہے مگر وہ الخ یعنی فاسق فاجر اور نابینا اور اہلِ بدعت اور جاہل کے پیچھے نماز مکروہ ہوتی ہے ولیکن بعض کے پیچھے مکروہ تحریمہ اور بعض کے پیچھے مکروہ تحریمہ اور بعض کے پیچھے مکروہ تنزیہی یعنی اہل بدعت اور وہ جاہل جو قراء ت توڑے اور ادھ کٹ حرفوں سے پڑھے،  ان کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمہ  ہوتی ہےاور نابینا و فاسق کے پیچھے اگر وہ  اہل بدعت اور جاہل نہ ہو تو نماز مکروہ تنزیہی ہوتی ہے ، اہل بدعت کے پیچھے  اس لیے کہ حضرت محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا  :
من احدث فی امرنا ھٰذا الیس منہ فہورد ۱ ؎۔
یعنی جس شخص نے نئی بات نکالی اپنی طرف سے بیچ دین میں ہمارے کے جو کہ کتاب و سنت سے ثابت نہیں ہے۔(مراد اس سے بدعت سیئہ ہے) پس وہ شخص یعنی بدعتی مردود ہے۔اورایک جگہ فرمایا :
کل بدعۃ ضلالۃ ۲ ؎۔
یعنی ہر بدعت گمراہی کا راستہ ہے۔پس جو شخص مرتکب ایسی بدعت کا ہو اس کے پیچھے نماز ہر گز نہ پڑھنا چاہیے ، اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمہ ہوگی۔
 ( ۱ ؎۔ صحیح مسلم کتاب الاقضیۃ باب نقض الاحکام الباطلۃ الخقدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۷۷)

(۲ ؎۔ صحیح مسلم کتاب الجمعۃباب تخفیف الصلوۃ والخطبۃقدیمی کتب خانہ کراچی۱ /۷۷)

(سُنن ابن ماجۃ باب اجتناب البدع والجدل ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۶)
واضح ہو کہ قبروں کو سجدہ کرنے والے اور اہل قبور سے منت ماننے والے اور فرقہائے باطلہ مثل خوارج وجبریہ و قدریہ کے،  اور وہ اَن پڑھ جاہل جو کہ کتاب و سنت سے بالکل ناواقف و بے بہرہ ہیں اور پھر ترکِ تقلید کرتے ہیں،  یہ لوگ اہلِ بدعت ہیں انکی صحبت سے بچنا چاہیے،  غرضیکہ جن باتوں پر صحابہ و تابعین و آئمہ مجتہدین رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین کا اجماع ہوچکا ہے انکے خلاف عقیدہ رکھنا یہی بدعت ہے۔
اس فقیر نے یوں بنایا تھا۔

نمبر ۵  : پچھلے دور میں الخ یعنی جاہل اور نابینا اور ولدالزنا اور غلام،  فاسق اور اہلِ بدعت کے پیچھے نماز مکروہ ہوتی ہے لیکن اگلے چار کے پیچھے مکروہِ تنزیہی او ر پچھلے دو کے پیچھے مکروہ تحریمی ہوتی ہے،  جب کہ وہ فاسق معلن ہویعنی اس کا فسق ظاہر اور مشہور ہو،  ورنہ اس کے پیچھے بھی مکروہ تنزیہی ہوگی۔ اور جب کہ اس مبتدع کی بدعت و بدمذہبی حَدِ کفر تک نہ پہنچی ہو،  ورنہ اس کے پیچھے باطل محض ہوگی،  جیسے آج کل کے روافض ووہابی ونیچری وقادیانی و چکڑالوی کہ اپنے آپ کو اہلِ قرآن کہتے ہیں،  اور غیر مقلد،  حدیث میں فرمایا :
کل بدعۃ ضلالۃ
یعنی ہر بدعت گمراہی ہے۔
اور اس سے مراد بدعت سیئہ ہے،  پس جو شخص مرتکب ایسی بدعت کا ہو اس کے پیچھے نماز ہر گز نہ پڑھنا چاہیے اس کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمی ادا ہوگی۔
واضح ہو کہ بدعتِ سیئہ دو قسم ہے: عملی اور اعتقادی ،  عملی جیسے عَلم، تعزیے اور قبروں کو سجدہ،  اور اعتقادی جیسے تفضیلیہ وخوارج وجبریہ وقدریہ وغیرہ ،  یہ لوگ اہلِ بدعت ہیں ان کی صحبت سے بچنا چاہیے،  غرضیکہ جن باتوں پر صحابہ و تابعین و آئمہ مجتہدین رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین کا اجماع ہوچکا ہے ان کے خلاف عقیدہ رکھنا یہی بدعت ہے ۔ پھر ان میں جن کی بدعتِ حد کفر کو نہ پہنچی ہو جیسے تفضیلیہ ،  اس کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمی ہے ورنہ باطل محض ۱۲ منہ۔
اب اشاعتِ ثانیہ میں جس طرح کرلیا گیا ہے وہ پیش نظر ہے۔ اسی طرح بیشمار تبدیلات ہیں،  اشعار میں بھی پھر اسی قسم کی اغلاط نے عود کیا ہے۔ صفحہ ۱۲۳ کے بعد کی اصلاحات یہاں نہ رہیں اگر وہ بھی ہوں اور یہ کتاب مطابق اصلاِح فقیر کوئی صاحب چھاپیں تو کتابِ ثالث ہوگی اور بفضلہ تعالٰی اغلاطِ شرعیہ و شعریہ سے پاک۔
حضرت سید ظہور حیدر میاں صاحب رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کی تاریخِ وصال جبھی خیال میں آگئی تھی معروض ہے:ع
نحو لقاء جدہ	 اُم ظہور حیدر

حسن الی الجنان اذ		ثمّ ظہور حیدر

قیل متٰی ھذا السفر		ھمَّ ظہور حیدر

قلت لان بقی السنۃ(عہ)	ثمَّ ظہور حیدر

۱۳۳۲		                           ۱۳۳۳
 (عہ : بقی یبقٰی ،  سمع اور ضرب دونوں سے آتا ہے،  علاوہ ازیں ضرب سے بمعنی انتظار لغتِ معروف ہے۔
بدایوں کے رسالہ تناسخ اور رسالہ حدوث و قدوم پر جو الفاظ نیاز مند نے لکھے تھے ان کی نقل حاضر ہے،  مولانا کے خط کی نقل گر بدایوں سے مل گئی ہو تو میں بھی دیکھتا۔

والا خدمت حضرت جناب سیدنا شاہ ابوالقاسم حاج سید اسمعیل حسن میاں صاحب قبلہ تسلیم معروض رسالہ ہزار ضرب اقوی جس میں مولوی عبدالغفار خاں صاحب کے چوتھے رسالہ آثار المتدعین پر کامل ایک ہزار رد ہیں،  تین چار روز میں ان شاء اﷲ تعالٰی طبع ہوجائے گا بعونہ تعالٰی حاضر کیا جائے گا۔ کلکتہ والوں کا ردَ حاضر ہے حسب تحریر اسماء تقسیم فرمادیا جائے فقط۔
Flag Counter