| فتاویٰ رضویہ جلد نمبر ۲۷(کتاب الشتّٰی ) |
رسالہ دفع زیغ زاغ (کوے کی کجی کو دُور کرنا) ملقب بلقب تاریخی رامی زاغیان(۲۰ ۱۳ھ) (کوّا والوں پر تیرا نداز ی کرنے والا) بسم اﷲ الرحمن الرحیم
الحمد ﷲ الذی احلّ لنا الطیبات وحرّم علینا الخبیثات وجعل الفواسق لایمیل لاکلہا الاکل فاسق فان الجنس للجنس شواق والشبہ الی الشبہ باشواق والصلوۃ والسلام علی من بین الحلال والحرام واحل قتل الفواسق فی الحل والحرم للحلال ولحرام فلا یستطیبہا من بعد ماجاء ہ من العلم الا من زاغ والی الخبث والفسق مثلہا راغ ، وعلٰی الہ وصحبہ وعلماء حزبہ وعلینا معھم وبھم ولھم اجمعین الی یوم الدین اٰمین یا ارحم الراحمین ۔
تمام تعریفیں اللہ تعالٰی کے لیے ہیں جس نے ہمارے لیے پاکیزہ اشیاء حلال اور گندی اشیاء حرام فرمائی ہیں اور خبیث اشیاء کی طرف خبیث ہی مائل ہوتا ہے، ہر کوئی اپنے ہم جنس اور اپنی مثل کا طلبگار ہوتا ہے اور درود و سلام ہو اس پر جس نے حلال و حرام کو بیان فرمایا اور خبیث جانوروں کا قتل حل و حرم میں محرم و غیر محرم کے لیے حلال کیا اس کے بعد انہیں حلال نہ جانے گا مگر وہ جس نے کجروی اختیار کی اور اپنے جیسے خبیث و فاسق کی طرف راغب ہوا، اور آپ کے آل واصحاب وعلمائے امت پر اور ان کے صدقے ان کے ساتھ ہم سب پر تاقیامت، اے بہتر رحم فرمانے والے۔ آمین۔
فقیر غلام محی الدین عرف محمد سلطان الدین حنفی قادری برکاتی سلہٹی عاملہ اﷲ بلطفہ الحفی الوفی( اﷲ تعالٰی اس کے ساتھ اپنی بھرپور مخفی مہربانی کے ساتھ معاملہ فرمائے۔(ت)