Brailvi Books

فتاویٰ رضویہ جلد نمبر ۲۷(کتاب الشتّٰی )
109 - 212
فلک ثوابت : اس کا مرکز اس سے متحد ہے مگر قطب قطبین عالم سے ۲۳ درجے ۲۷ دقیقہ جدا ہیں اس کی حرکت مغرب سے مشرق کو ہے، یہ بائیس ہزار برس میں بھی ایک دورہ پورا نہیں کرتا اور اگلوں کے خیال میں تو ۳۶ ہزار برس میں اس کا دورہ تھا تمام ثوابت رنگارنگ مختلف اقدار کے اسی میں ہیں، ساتویں آسمان کے ممثلات مرکز واقطاب وجہت حرکت وقدر سرعت سب میں اسی کے موافق ہیں اس لیے ان کو ممثلات کہتے ہیں کہ ان باتوں میں فلک البروج کے مماثل ہیں اس فلک میں کواکب کے سوا اور کوئی پرزہ نہیں۔

اقول: ضرور ہیں اور ہزاروں ہیں ثوابت کی چال باہم مختلف مرصود ہوئی ہے زیج اجد میں بیاسی ثوابت کی چال منضبط کی ہے کوئی ۶۳ برس میں ایک درجہ طے کرتا ہے جیسے عرقوب الرامی ، کوئی ۶۴ میں جیسے نسر واقع کوئی ۶۵ میں جیسے رکبۃ الرامی ، کوئی ۶۶ میں جیسے سہیل یمانی نسرطائر جدی الفرقہ، کوئی ۶۷ میں جیسے نیرّ الفلکہ ، یوں ہی فی درجہ ۸۲ برس تک اختلاف ہے جب ایک درجہ میں ۱۹ برس کا تفاوت ہے تو پورے دورے میں تقریباً سات ہزار برس کا فرق ہوگا۔ تو ضرور سب کی جدا تدویریں ہیں جن کی چالیں مختلف۔
فلکِ زحل : اس میں پانچ پرزے مختلف الشکل ہیں ا ء ممثل مرکز  ر  پر ہے کہ مرکز عالم ہے۔ اس کے ثخن میں  ح ب سطح حامل مرکزہ پر ہے کہ مرکز عالم سے جدا ہے ان دونوں کے محدب و مقعر متوازی ہیں ا کا متوازی ء ہے اور ب کا متوازی ح ، لاجرم اس حامل کے سبب مثل میں دو کلیاں بچیں جن میں ہر ایک کا دل مختلف ہے، اوپر کی کلی ا ب نقطہ آ ء ح ی پر پتلی اور پھر ل تک چوڑی ہوتی گئی ہے اسے متمم حاوی کہتے ہیں اور نیجے کی کلی ج ء نقطہ حضیض ک پر پتلی او ر پھر م تک چوڑی ہوتی گئی ہے ثخن حامل ح ب میں ح تدویر ہے یعنی ایک مستقل کرہ کہ ان سطحوں کی طرح زمین کو شامل نہیں، اور ایک کنارے کا جوف ہے اس جوف میں ط کوکب مثل زحل مرکز ہے متمم حاوی و محوی کی چال جہت و قدر و مرکزوقطب میں وہی ممثل کی چال ہے ہر روز ۸ ثالثے کہ اس کے محدب و مقعر انہیں میں ہیں اور حامل کی ہر روز دو دقیقے ۳۵ ثالثے تدویر کی ۵۷قہ دقیقے ۷ ثانئے ۴۴ ثالثے۔
27_37.jpg
فلک مشتری : سب باتوں میں مثل فلک زحل ہے مگر حامل ہر روز چار دقیقے ۵۹ ثانئے ۱۶ ثالثے تدویر ۵۴ دقیقے ۹ ثانئے ۳ ثالثے۔

فلک مریخ : حامل ۳۱ دقیقے ۲۶ ثانئے، ۴۰ ثالثے تدویر، ۲۷ دقیقے ۴۱ ثانیے ۴۰ ثالثے باقی سب باتوں میں بدستور۔

فلک شمس: اس میں چار پرزے ہیں، شکل وہی ہے جو گزری، صرف یہاں تدویر کی جگہ شمس سمجھو حامل کو یہاں خارج المرکز کہتے ہیں ، اس کی چال روزانہ ۲۹ دقیقے ۸ ثانیے ۱۲ ثالثے۔ باقی بدستور۔

فلک زہرہ : سابق کی طرح پانچ پرزے ، حامل کی چال مثل خارج شمس تدویر ۳۶ دقیقے ۵۹ ثانئے ۲۹ ثالثے باقی اسی طرح۔

فلک عطارد: سات پرزے ہے۔
27_38.jpg
ا ل ممثل مرکز ر پر مرکز عالم ہے ا م مدیر مرکزی پر اس کا متمم حاوی ، ب ح محوی ، ل م ، ا ھ حامل مرکز ک پر اس کا متمم حاوی ح ء محوی م ھ ا ھ حامل کے اندر ح تدویر اس کے اندر ط عطارد ممثل بدستور حامل ایک درجہ ۵۸ دقیقے ۱۶ ثانئے ۳۲ ثالثے مدیر مثل خارج شمس تدویر ۳ درجے ۶ دقیقے ۲۴ ثانیے ۷ ثالثے۔
فلک قمر: چھ پرزے ہیں ا ط ممثل مرکز ر پر ، ب ح جو زہرہ ح مائل نیز مرکز پر ، متمم حاوی ء ج محوی ط ی ۔ ہ ء حامل مرکز ک پر ، ح تدویر ط قمر ممثل بدستور۔
27_39.jpg
جو زہر ۳ دقیقے ۱۰ ثانئے ، ۳۷ ثالثے مائل ۱۱ درجے ۹ دقیقے ۷ ثانئے ۴۳ ثالثے حامل ۲۴ درجے ۲۲ دقیقے ۵۳ ثانئے ۲۲ ثالثے تدویر ۱۳ درجے ۳ دقیقے ۵۳ ثانئے ۵۶ ثالثے ، یہ تمام حرکات مثل منطقۃ البروج مغرب سے مشرق کو ہیں مگر مدیر عطارد جو زہرو مائل قمر کہ تینوں مثل اطلس مشرق سے مغرب کو اور تمام تدویروں کا نصف بالا مثل منطقہ ہے مگر قمر میں مثل اطلس، متاخرین نے خمسہ متحیرہ و قمر کے افلاک میں چودہ پرزے اور مانے ہیں جن کی تفصیل شروح تذکرہ میں ہے۔
Flag Counter