Brailvi Books

فتاویٰ رضویہ جلد نمبر۲۶ (کتاب الفرائض ، کتاب الشتّٰی )
70 - 145
شجرہ خاندان وزیرخان ساکن بدایوں
26_47.jpg
جناب مولوی یعقوب علی خاں کی تین بیویاں تھیں، پہلی بیوی سے علی مظفرخاں تھے، علی مظفرخاں کی ماں کاانتقال ہوگیا، اس لئے مولوی صاحب موصوف نے دوسری شادی بمقام چھاؤنی اشرف خاں بانکے میں مسماۃ الطاف بیگم بنت زوربازخاں کے ساتھ کی، ان سے اولاد نہیں ہوئی اس لئے تیسری شادی مولوی یعقوب علی خاں نے شہربریلی میں مسماۃ نادرالنساء کے ساتھ کی ان سے اولادہوئی مگرزندہ نہ رہی۔ مولوی یعقوب علی خاں کی وفات کے بعد مسماۃ الطاف بیگم کا انتقال ہوگیا۔ تیسری بیوی مسماۃ نادرالنساء ہنوزموجودہے۔
مسئلہ ۱۵۳:  ۱۸شعبان ۱۳۳۲ھ

ہندہ نے انتقال کیا اورایک زوج (جوکہ متوفیہ کاابن الخال بھی ہے)، ایک بنت العمہ اورایک بنت الخال کو چھوڑا، اس صورت مسئولہ میں ترکہ متوفیہ کاازروئے فقہ احناف کس طرح تقسیم ہوگا؟بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجردئیے جاؤگے۔ت)
الجواب: صورت مذکورہ میں ترکہ ہندہ حسب شرائط فرائض اٹھارہ سہام ہوکرگیارہ سہم زوجہ کو
تسعۃ للزوجیۃ واثنان للرحم
 (نوبیوی ہونے کی وجہ سے اور دوذوی الارحام میں سے ہونے کی وجہ سے۔ت) اورایک بنت الخال اور چھ بنت العمہ کوملیں گے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔
Flag Counter