Brailvi Books

فتاویٰ رضویہ جلد نمبر۲۳(کتاب الحظر والاباحۃ)
35 - 190
حدیث ۶۳ تا ۶۶ :کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم:
تجافوا عن عقوبۃذی المروءۃ الا فی حد من حدود اﷲ تعالٰی ۳؎۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن زید بن ثابت وصدرہ لہ فی کتاب مکارم الاخلاق ولا بی بکر بن المرزبان فی کتاب المروءۃ عن ابن عمر ولمعناہ مع زیادۃ لھذا عن الامام جعفر الصادق رضی اﷲ تعالٰی عنہم وفی الباب غیرھم۔
اصحاب مروت کی سزا سے درگزر کرو مگر حدود الٰہیہ سے کسی میں ۔ اسے روایت کیا ہے طبرانی نے اوسط میں زید بن ثابت سے اور اس کا ابتدائی حصہ ان کی کتاب مکارم الاخلاق میں ہے اور ابوبکر بن مرزبان کی کتاب ''المروءۃ'' میں ابن عمر سے اور اسی معنی کے ساتھ کچھ زیادہ امام جعفر صادق رضی اللہ تعالٰی عنہم سے ہے اور اس باب میں ان کے غیر سے روایت ہے۔
 (۳؎کنز العمال بحوالہ طس عن زید بن ثابت     حدیث ۱۲۹۸۰   موسسۃ الرسالہ بیروت   ۵/ ۳۱۰)

(کنز العمال بحوالہ طب فی مکارم الاخلاق وابی بکر بن المزربان ۱۲۹۸۱    موسسۃ الرسالہ بیروت   ۵/ ۳۱۱)
حدیث ۶۷: کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم :
اقبلوا ذوی الھیئات عثراتھم الا الحدود۔ رواہ احمد ۱؎ و البخاری فی الادب المفرد وابوداؤد عن ام المومنین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا۔
عزت داروں کی لغزشیں معاف کرو مگر حدود، اس کو احمد اور بخاری نے ادب المفرد میں اور ابوداؤد نے ام المومنین صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے روایت کیا ہے۔
 (۱؎ مسند احمد بن حنبل     عن عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا         المکتب الاسلامی بیروت    ۶/ ۱۸۱)

(الادب المفرد         حدیث ۴۶۵             المکتبۃ الاثریہ سانگلہ ہل    ص۱۳۳)

(سنن ابوداؤد         کتاب الحدود باب فی الحد یشفع فیہ     آفتاب عالم پریس لاہور    ۲/ ۲۴۵)

(کنز العمال     بحوالہ حم خد عن عائشہ حدیث ۱۲۹۷۵     موسسۃ الرسالہ بیروت        ۵/ ۳۰۹)
تذییل: تعظیم
حدیث ۶۸ :کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم:
لایقوم الرجل من مجلسہ الا لبنی ھاشم رواہ الخطیب ۲؎ عن ابی امامۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔
آدمی اپنی جگہ چھوڑ کر کسی کے لئے نہ اٹھے سوائے بنی ہاشم کے۔ اسے روایت کیا ہے خطیب نے ابوامامہ رضی اللہ تعالی عنہ سے۔
(۲؎ تاریخ بغداد         ترجمہ محمد بن علی ۱۰۷۶     دارالکتب العربی بیروت        ۳/ ۸۸)
دوسری روایت میں ہے:
یقوم الرجل من مجلسہ لاخیہ الابنی ہاشم لایقومون لاحد رواہ الطبرانی ۱؎ فی الکبیر والخطیب۔
ہر شخص اپنے بھائی کے لئے اپنی مجلس سے اٹھے مگر بنی ہاشم کسی کے لئے نہ اٹھیں، اس کو طبرانی نے کبیر میں اور خطیب نے روایت کیا۔
 (۱؎ المعجم الکبیر     حدیث ۷۹۴۶     المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت    ۸ /۲۸۹)

(کنز العمال     بحوالہ طب والخطیب عن ابی امامۃ حدیث ۳۳۹۱۵     مؤسسۃ الرسالہ بیروت    ۱۲ /۴۳)
Flag Counter