Brailvi Books

فتاویٰ رضویہ جلد نمبر۲۲(کتاب الحظر والاباحۃ)
142 - 146
جدول ان سزاؤں وعیدوں مذمتوں کی جو داڑھی منڈانے کتروانے والوں کے حق میں آیات واحادیث ونصوص مذکورہ سے ثابت ہیں
الحمدللہ یہ مختصر رسالہ جس میں علاوہ زوائد کے اصل مقصد میں اٹھارہ آیتوں بہتر حدیثوں ساٹھ ارشادات علماء جملہ ڈیڑھ سو نصوص نے باطل کاازہاق، حق کا احقاق کیا، غرہ رجب روز جمعہ مبارک ۱۳۰۵؁ھجریہ قدسیہ کو قمر التمام وبدرسماء اختتام اور بلحاظ تاریخ
لمعۃ الضحی فی اعفاء اللحی
 (چاشت کی روشنی داڑھیاں بڑھانے میں۔ ت) نام ہوا۔
ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم وصلی اﷲ تعالٰی علی خیر خلقہ وسراج افقہ سیدنا ومولٰنا محمد والہ وصحبہ اجمعین اٰمین واخر دعوانا ان الحمدﷲ رب العالمین واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
اے ہمارے پروردگار ! ہم سے (اس خدمت کو) قبول فرما، بے شک تو سب کچھ سننے جاننے والا ہے اللہ تعالٰی ان کی ان پر (بے حساب) رحمتیں ہوں جو تمام مخلوق سے بہتر اور علم ودانش کا (روشن) چراغ ہیں جو ہمارے آقا و مولا محمد مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ہیں اور ان کی سب آل اور تمام صحابہ کرام پر بھی ہو (مولائے کریم) دعا قبول فرما اور ہماری آخری پکار یہ ہے کہ تمام خوبیاں اور تعریفیں اللہ تعالٰی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے مربی ہے۔ اللہ تعالٰی کی ذات برتر اور سب سے زیادہ جاننے والی ہے۔ اور اس جلیل القدر کا علم سب سے زیادہ تام (کل ) اور بڑا محکم ہے۔ (ت)

کتبہ عبدہ المذنب احمد رضا البریلوی عفی عنہ بمحمدن المصطفٰی النبی الامی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم
22_1.jpg
Flag Counter