Brailvi Books

فتاویٰ رضویہ جلد نمبر۲۱(کتاب الحظر والاباحۃ )
39 - 144
مسئلہ ۱۰۳: ضلع بھاگلپور ڈاک خانہ سبور موضع ابراہیم پور مسئولہ محمد شریف عالم صاحب ۱۵ جمادی الآخرہ ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں، زید ، عمرو، بکر تین اشخاص ہیں جن کی تعریف ذیل میں درج ہے:

(۱) زید ایک وہابی کافرر مرتد شخص ہے۔

(۲) عمرو ایک پکا سنی خوش عقیدہ مسلمان ہے لیکن زید مذکور کے مکان پر جاتا آتاہے۔ اس سے ہم کلام ہوتاہے اس کے یہاں کھاتاپیتاہے لیکن زید مذکور کے پیچھے نماز نہیں پڑھتا اور نہ مناکحت کرتاہے بلکہ اس سے عقیدہ ونفرت رکھتاہے اور اس کے کفر میں شک نہیں کرتا، ایسی صورت میں کیا عمرو بھی مثل زید کے عند الشرع وہابی کافر مرتد ہوجائے گا یا صرف فاسق گنہگار ہوگا یا کچھ بھی نہیں؟

(۳) بکر ایک پکا سنی خوش عقیدہ مسلمان ہے اور زید مذکور کے نہ مکان پر آتاجاتاہے۔ نہ اس سے گفتگو کرتا نہ اس کے یہاں کھاتاپیتاہے نہ زید مذکور کے پیچھے نماز پڑھتا اورمناکحت کرتاہے بلکہ اس کو کافر مرتد سمجھتا اس کے کفر میں شک نہیں کرتا اس سے نفرت دینی ودنیوی ہر دو پہلو رکھتاہے ہاں عمرو مذکور سے جو پکا سنی صحیح العقیدہ ہے راہ ورسم رکھتاہے اس سے ہم کلام ہوتاہے اس کے یہاں کھاتا پیتاہے اس کے گھر پر جاتا آتاہے۔ ایسی صورت میں کیا بکر مذکور مثل زید کے عندالشرع وہابی کافر مرتد ہوجائیگا یا صرف فاسق گنہگار ہوگایاوہابی اور نہ فاسق ہوگابلکہ مسلمان صحیح العقیدہ رہے گا، صورت مذکورہ بالا نمبر ۲ و نمبر ۳ کا جواب بالتفصیل ارقام فرمائیں۔
الجواب

صورت مذکورہ میں عمرو بکر دونوں سنی مسلمان ہیں ان میں کوئی کافر یا گمراہ نہیں مگر عمرو فاسق گنہگار ہے کہ مرتد سے میل جول رکھتاہے۔
وقد قال اﷲ تعالٰی ولاترکنوا الی الذین ظلموا فتمسکم النار ۱؎۔
وقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فایاکم وایاھم لایضلونکم ولایفتونکم ۲؎۔
اور اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا: (لوگو!) ظالموں کی طرف مائل نہ ہو ورنہ تمھیں آگ چھوئے گی، اور حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا : ان سے بچو، کہیں وہ تمھیں گمراہ نہ کردیں اور تمھیں فتنہ میں نہ ڈال دیں۔ (ت)
 (۱؎ القرآن الکریم      ۱۱ /۱۱۳)

(۲؎ صحیح مسلم    باب النہی عن الروایۃ الضعفاء     قدیمی کتب خانہ کراچی    ۱ /۱۰)
اور بکر کا عمرو سے ملنا اگر بربنائے مصلحت شرعیہ ہوکہ اس سے امید ہے کہ اس کی نصیحت مانے اور زید سے ملنا چھوڑ دے تو حرج نہیں ورنہ نامناسب ہے خصوصا اس حالت کہ بکر کوئی اعزاز علمی ودینی رکھتاہو کہ ایسے کو فاسق سے بے ضرورت اختلاف مکروہ ہے۔
عالمگیری میں ہے :
یکرہ للمشہور المقتدٰی بہ الاختلاط الی رجل من اہل الباطل والشرالایقدر الضرورۃ لانہ یعظم امرہ بین ایدی الناس ولو کان رجلا لایعرف یداربہ لیدفع الظلم عن نفسہ من غیر اثم فلا باس بہ کذا فی الملتقط ۱؎ واﷲ تعالٰی اعلم۔
جو شخص مشہور ہو اور لوگوں کا پیشوا ہو اسے اہل باطل اور صاحب شر لوگوں سے میل ملاپ  رکھنا مکروہ ہے۔ ہاں اگر قدرے ضرورت کی اجازت ہے کیونکہ لوگوں میں اس کی شان معظم ہے لیکن اگر کوئی شخص غیر معروف ہو تو اس سے مصالحت رکھنا تاکہ اپنی ذات سے بغیر گناہ ظلم کا دفاع ہوجائے اور اس میں کوئی حرج نہیں،فتاوٰی ملتقط میں اسی طرح مذکور ہے۔ واللہ تعالٰی اعلم۔(ت)
 (۱؂  فتاوی ہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب الرابع عشرہ نورانی کتب خانہ  پشاور    ۵ /۳۴۶3)
مسئلہ ۱۰۴: از شہر محلہ ذخیرہ چاہ چڑیماراں مسئولہ شمشیر علی قادری رضوی ۱۱ رجب المرجب ۱۳۳۹ھ

حضور پرنور اعلحضرت قبلہ وکعبہ دام برکاتہم ، حضور !یہ جلسہ وہابیوں ک جو ۲۴، ۲۵، ۲۶، مارچ کو متصل مسجد نومحلہ ہونے والا ہے اس میں اہلسنت وجماعت خصوصا حضور کے مریدین کو جلسہ مذکور میں شریک ہونا جائز ہے یا ناجائز؟ اہل وہابیوں وہاں جائیں گے، ایسے جلسے میں جہاں وہابی ہوں ہم اہلسنت وجماعت کو جانا جائز ہے یا ناجائز؟ امید کہ حضور اپنے مہر اور دستخط سے مشرف فرمائیں تاکہ ہم اہل السنت والجماعت شریک ہونے سے پرہیز کریں، بینوا توجروا (بیان فرماؤ تاکہ اجر وثواب پاؤ۔ ت) 

شمشیر علی قادری رضوی محلہ ذخیرہ چاہ چڑیماراں بریلی     نیاز محمدرضوی شمس الحسن رضوی ذخیرہ
الجواب

وہ کہ وہابیہ ودیوبندیہ ومخالفان دین وغلامان مشرکین کاجلسہ ہواس میں سنی کو شرکت کیسےحلال ہوسکتی ہے۔  رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :
ایاکم وایاھم لایضلونکم ولایفتنونکم ۲؎۔
ان سے دور بھاگو اور انھیں اپنے سے دور کرو کہیں وہ تم کو گمراہ نہ کردیں کہیں وہ تم کو فتنے میں نہ ڈال دیں۔
 (۲؎صحیح مسلم  باب النہی عن الروایۃ  عن الضعفاء الخ     قدیمی کتب خانہ کراچی    ۱ /۱۰)
سلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ کے متوسلین کوبالخصوص تاکید ہے کہ یک لخت ایسے لوگوں سے دور رہیں تاکہ اپنے رب جل وعلا اور اپنے بنی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے نزدیک رہیں۔ واللہ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۰۵تا ۱۲۴: از بدایوں مرسلہ عبدالماجد از نام حبیب الرحمن ۱۲ رجب ۱۳۳۹ھ

(۱) خلافت ترک صحیح ہے یانہیں؟

(۲) خلیفۃ المسلمین سے بغاوت کرنے والے کے لئے کیاحکم آیا ہے اس باغی سے قتال واجب ہے یانہیں؟

(۳) بادشاہ اسلام سے کوئی غیر مسلم حکومت جنگ کرے ممالک اسلامیہ پر حملہ آور ہو تو مسلمانوں پر جس طرح ممکن ہو بادشاہ کی اعانت اور حکومت کو نقصان پہنچانافرض ہے یانہیں؟

اہل اسلام کو یہ جائز ہے یانہیں کہ خلیفہ کے مقابلے میں کفار نصارٰی کی مالی امداد کریں
 (۵) مسلمانوں پریہ حرام ہے کہ یانہیں کہ حکومت نصارٰی کی فوج میں ملازم ہوکر اپنے برادران اسلام سے مقابلہ مقاتلہ کریں۔

(۶) شرعا ان لوگوں کے واسطے کیا سزا مقررہے جو مخالف اسلام لشکر کے ساتھ شریک ہوکر عمدا مسلمانوں کو قتل کریں۔

(۷)نصارٰی کی وہ ملازمتیں جن میں خلاف شرع فیصلے کرنے پرتے ہیں (مثلا ڈپٹی کلکٹر ی وغیرہ) جائز ہیں یا نہیں، ارشاد باری عزاسمہ:
ومن لم یحکم بما انزل اﷲ فاولئک ھم الکفرون ۱؎۔ ومن لم یحکم بما انزل اﷲ فاولئک ھم الظلمون ۲؎۔ ومن لم یحکم بما انزل اﷲ فاولئک ھم الفسقون ۳؎۔
اور جوکوئی اللہ تعالٰی کے نازل کئے ہوئے احکام کے مطابق فیـصلہ نہ کرے تو وہی لوگ کافر ہیں، اور جوکوئی اللہ کے نازل کئے ہوئے کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو وہی لوگ ظالم ہیں، اور جو اللہ کے اتارے ہوئے کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی لوگ نافرمان ہیں۔ (ت) کے کیا معنٰی ہیں:
 (۱؎ القرآن الکریم    ۵/۴۴)     (۲؎ القرآن الکریم    ۵/۴۵)     (۳؎القرآن الکریم      ۵ /۴۷)
 (۸)یونہی انریری مجسٹریٹی جس میں قانون کی پابندی لازم ہے اگر چہ وہ خلاف شریعت ہوجائز ہےیاحرام؟ 

اوربموجب فرمان الٰہی:
ولاتعاونوا علی الاثم والعدوان ۱؎۔
گناہ اور زیادتی میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔ (ت)
 (۱؎القرآن الکریم       ۵ /۲)
مسلمانوں پر اس کا ترک واجب ہے یانہیں؟

(۹) نصارٰی سے موالات جائز ہے یانہیں؟ یونہی ان کی تعظیم درست ہے یانہیں؟

(۱۰) یہاں مذہبی منافرت میں نصارٰی کاحکم ہنود سے سخت ہے یانہیں؟

(۱۱) بڑے دن میں نصاری کو ڈالی دینا حرام ہے یانہیں؟

(۱۲) کسی نصرانی حاکم یا شہزادے کے جلوس میں شرکت کیسی ہے؟ ایسے شخص پرجو اس جلوس میں شریک ہو لزوم کفر وتجدید اسلام وتجدید نکاح کا حکم ہے یانہیں؟

(۱۳) نصارٰی سے ترک معاملت بیع وشراء وغیرہ جائز ہے یانہیں؟

(۱۴) مشرکین سے اس طور پر مددلینا کہ کوئی بات خلاف شرع لازم نہ آتی ہوجائز ہے یاناجائز؟

(۱۵) مسلمانوں کو علی گڑھ کالج کی امداد حرام ہے یاکیا؟

(۱۶)لڑکوں کو اس میں پڑھنا اور پڑھوانا درست ہے یانہیں؟
 (۱۷) اس کی ملازمت کیسی ہے؟

(۱۸) جزیرۃ العرب خصوصا مکہ معظمہ ومدینہ منورہ بالخصوص حرم شریف کے اند رمشرکین ویہود ونصارٰی کے 

داخل ہونے کی ممانعت ہے یانہیں؟

(۱۹) جو شخص قصدا ان کو حرمین محترمین کے اندر داخل کرے اور اس کا باعث ہو اس کے لئے کیا حکم ہے؟

(۲۰) بلاداسلامیہ ومقامات متبرکہ اور مساجد خصوصا مسجد اقصٰی کا قبضہ ہوجانے یا بیحرمتی ہونے کی حالت 

میں مسلمانوں پر جلسے کرنا ریزولیوشن پاس کرنا وغیرہ فرض ہے یانہیں؟
Flag Counter