فتاویٰ رضویہ جلد نمبر۱۷(کتاب البیوع، کتاب الحوالہ، کتاب الکفالہ )
58 - 180
حدیث(۸) کہ فرماتے ہیں صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم :
ان الربا ابواب، الباب منہ عدل سبعین حوبا ادناہ فجرۃ کاضطجاع الرجل مع امۃ ۳؎۔ رواہ ابن مندۃ وابونعیم عن الاسود بن وھب بن عبد مناف بن زہرۃ الزہری القرشی خال النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ورضی اﷲ تعالٰی عنہ۔
بیشک ربا کے کئی دروازے ہیں ان میں سے ایک دروازہ برابر ستر گناہ کے ہے جن میں سب سے ہلکا گناہ ایسا ہے جیسے اپنی ماں کے ساتھ ہم بستر ہونا (اس کوابن مندہ اورابونعیم نے نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ماموں حضرت اسود بن وہب بن عبد مناف بن زہرہ الزہری القرشی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)
(۳؎ الاصابۃ فی تمیز الصحابۃ بحوالہ ابن مندہ ترجمہ ۱۷۲ اسود بن وہب دار صادر بیروت ۱/ ۴۶)
حدیث(۹) کہ فرماتے ہیں صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم :
الربا احد وسبعون بابا او قال ثلثۃ وسبعون حوبا ادنا ھا مثل اتیان الرجل امہ ۴؎۔ رواہ عبدالرزاق عن رجل من الانصار رضی اﷲ تعالٰی عنہم۔
سود اکہتر دروازے ہے یا فرمایا تہتر گناہ ہے جن میں سب سے ہلکا ایسا ہے جیسے آدمی کا اپنی ماں سے جماع کرنا(اس کوامام عبدالرزاق نے انصار کے ایک مرد سے روایت کیا رضی اﷲ تعالٰی عنہم۔(ت)
الربا اثنان وسبعون بابا ادنا ھا مثل اتیان الرجل امہ۱؎۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط بسند صحیح عن البراء بن عازب رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔
سود کے بہتر دروازے ہیں ان میں سے کم تر ایسا ہے جیسے اپنی ماں سے صحبت کرنا(اس کو طبرانی نے سند صحیح کے ساتھ معجم اوسط میں حضرت براء بن عازب رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)
بیشک سود کے دروازے بہتر گناہ ہیں سب میں کمتر ایسا ہے جیسے اسلام میں اپنی ماں سے زنا کرنا (اسی کو طبرانی نے معجم کبیر میں سیدنا عبداﷲ بن سلام رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)
(۲؎ کنز العمال بحوالہ طب عن عبداﷲ بن سلام حدیث ۹۷۵۶ موسسۃ الرسالہ بیروت ۴/ ۱۰۵)
حدیث(۱۲) کہ فرماتے ہیں صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم :
الربا ثلث وسبعون بابا ایسرھا مثل ان ینکح الرجل امہ۳؎ رواہ الحاکم وقال صحیح علی شرطھا والبیہقی عن عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔
سود کے تہتر دروازے ہیں سب میں ہلکا اپنی ماں سے زنا کے مثل ہے (اس کو حاکم نے روایت کیا اور فرمایا کہ یہ بخاری و مسلم کی شرط پر صحیح ہے اور امام بیہقی نے اس کو سیدنا حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)
(۳؎ المستدرک کتاب البیوع دارالفکر بیروت ۲/ ۳۷)
(شعب الایمان للبیہقی حدیث ۵۵۱۹ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۴ /۳۹۴)
حدیث(۱۳) کہ فرماتے ہیں صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم :
ان الربا نیف وسبعون بابا اھونہن بابا مثل من اتی امہ فی الاسلام ودرہم من ربا اشد من خمس و ثلثین زنیۃ ۱؎۔ رواہ البیہقی عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔
سود کے کچھ اوپر ستر دروازے ہیں ان میں سب سے ہلکا ایسا ہے کہ مسلمان ہوکر اپنی ماں سے زنا کرنااور سود کا ایک درم پینتیس زنا سے سخت تر ہے۔(اس کو بیہقی نے سیدنا عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت)
(۱؎ الدر المنثور بحوالہ البیہقی فی الشعب تحت آیۃ ۴۹/۱۲ منشورات قم ایران ۶/ ۹۶)
(الترغیب والترھیب بحوالہ البیہقی فی الشعب الترھیب من الربا حدیث ۱۶ مصطفی البابی مصر ۳ /۸)
حدیث(۱۴) سیدنا امیر المومنین عثمان غنی رضی اﷲتعالٰی عنہ فرماتے ہیں :
الربا سبعون بابا اھونھا مثل نکاح الرجل امہ۲؎۔ رواہ ابن عساکر بسند صحیح۔
سود ستر دروازے ہیں ان میں آسان تر اپنی ماں سے زنا کے مثل ہیں ۔ (اس کو ابن عساکرنے صحیح سند کے ساتھ روایت فرمایا۔ت)