Brailvi Books

فتاویٰ رضویہ جلد نمبر۱۷(کتاب البیوع، کتاب الحوالہ، کتاب الکفالہ )
40 - 180
وقام العلامۃ البحر فی البحرالرائق لیأتی بحد جامع مانع لایرد علیہ شیئ اصلا فاطال بالاستیعاب شروط الجواز ولم یتم ایضا کما ستعرفہ ان شاء اﷲ تعالٰی  ووقع ھھنا فی نسختہ المطبوعۃ نقل ما ملکہ بغیر عقد الصلح والہبۃ بشرط عوض بما یتعین بعین ماقام علیہ اوبمثلہ اوبرقمہ ۱؎ الخ، قال محشیہ العلامۃ الشامی فی المنحۃ قولہ بما یتعین متعلق بما ملکہ ۲؎ اھ وھذا یفید انہ کذٰلک بالباء فی نسختہ وقد یجنح الی تاییدہ قول البحر تحت قول الماتن شرطہما (ای التولیۃ و المرابحۃ کون الثمن الاول مثلیا مانصہ عبارۃ المجمع اولی وھی ولایصح ذٰلک حتی یکون العوض مثلیا اومملوکا للمشتری، قال ولکن لابد من التقیید بالمعین للاحتراز عن الصرف فانہ لایجوز ان فیہما ۱؎ اھ فانہ ھھنا فی بیان العوض فاوھم اشتراط ان یکون ملکہ بما یتعین۔
علامہ صاحب البحر اس بات پر کمربستہ ہوئے کہ وہ بحرالرائق میں  ایسی جامع مانع تعریف لائیں  گے جس پر کوئی اعتراض وارد نہ ہوتاہو، چنانچہ انھوں  نے شروط جواز کا احاطہ کرنے پر طویل کلام کیا مگر وہ بھی تام نہیں جیساکہ ان شاء اللہ تعالٰی عنقریب تو جان لے گا ، یہاں  پر نسخہ مطبوعہ میں  یوں  واقع ہے کہ عقد صلح اورہبہ بشرط عوض کے بغیر جس چیز کا متعین ثمن کے بدلے میں  مالک ہواہے اس کو بعینہٖ اس ثمن کے بدلے میں  جس میں  اس کوپڑی یا اس کی مثل کے بدلے میں  یا اس پرلکھی ہوئی قیمت کے بدلے میں  منتقل کرنا الخ اس کے محشی علامہ شامی نے منحہ میں  فرمایا صاحب بحر کا قول ''بمایتعین'' اس کے قول ''ماملکہ''سے متعلق ہے اھ اور یہ اس امر کا مفید ہے کہ محشی کے پیش نسخہ میں  بھی عبارت اس طرح ہے یعنی ''بما'' پر باء کے ساتھ ،اور اس کی تائید کی طرف مائل ہے، ماتن کے قول ''تولیہ ومرابحہ دونوں کے لئے ثمن اول کا مثلی ہونا شرط ہے'' کے تحت وارد ہونے والا بحر کا قول جس میں  اس نے نص کی کہ مجمع کی عبارت اولٰی ہے جویہ ہے کہ تولیہ ومرابحہ صحیح نہیں  ہوتا جب تک عوض مثلی یا مشتری کی ملکیت میں  نہ ہو، صاحب بحر نے کہا کہ لیکن عبارت مجمع کے لئے معین کی قید ضروری ہے تاکہ بیع صرف سے احتراز ہوجائے کیونکہ تولیہ ومرابحہ دونوں  دراہم و دنانیر میں  جائز  نہیں اھ، کیونکہ  اس عبارت میں  یہ قید بیان عوض میں  ہے لہٰذا اس سے وہم ہوتاہے کہ وہ معین ثمن کے عوض مالک بنا ہو،
 (۱؎ بحرالرائق کتاب البیوع    باب المرابحۃ والتولیۃ    ایچ ایم سعید کمپنی کراچی    ۶/ ۱۰۷)

(۲؎ منحۃ الخالق علی البحرالرائق   باب المرابحۃ والتولیۃ    ایچ ایم سعید کمپنی کراچی    ۶/ ۱۰۷)

(۱؎ بحرالرائق    کتاب البیوع      باب المرابحۃ والتولیۃ     ایچ ایم سعید کمپنی کراچی    ۶/ ۱۰۸)
Flag Counter