(۱؎ القرآن الکریم ۲ /۲۷۵)
صح بیع درہمین ودینار بدرہم و دینارین بصرف الجنس بخلاف الجنس ومثلہ بیع کُرّبروکر شعیر بکر بروکر شعیر وکذا بیع احد عشردرہما بعشرۃ دراہم ودینار ۲؎۔
جنس کو خلاف جنس کی طر ف پھیرنے کی وجہ سے دو درہموں اور ایک دینار کو دو دیناروں اورایک درہم کے عوض بیچناصحیح ہے، اور اسی کی مثل ہے ایک بوری گندم او ایک بوری جو کو دو بوری گندم اور دو بوری جو کے عوض فروخت کرنا اور اسی طرح گیارہ درہموں کو دس درہم اور ایک دینار کے عوض بیچنا۔ (ت)
(۲؎ درمختار کتاب البیوع باب الصرف مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۵۵)
قال اﷲ تعالٰی وحرم الربٰو ۳؎
(اللہ تعالٰی نے فرمایا: اور اس نے سود کوحرام کیا۔ ت)
(۳؎ القرآن الکریم ۲/ ۲۷۵)
رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :
کل قرض جرمنفعۃ فہو ربا ۴؎۔
جوقرض نفع کھینچے وہ سود ہے۔ (ت)
(۴؎ کنزالعمال حدیث ۱۵۵۱۶ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۶/ ۲۳۸)
یعنی اگر دس روپے دو سوچالیس آنے کو بیچے تو حلال اور اگر دس روپے قرض دئے اس شرط پر کہ د و سوچالیس یا ایک سو اکسٹھ ہی آنے لوں گا توحرام ۔ واللہ تعالٰی اعلم۔