اما بعدفقیر حضرت مجدد دین وملت، قامع شرکت وبدعت، مجدد مائتہ حاضرہ، مؤید ملت طاہرہ، امام اہلسنت حضرت فاضل بریلوی ادام اللہ وابقاہ کے حرف حرف سے متفق ہے، نیچری ایجوکیشنل کانفرنسیں یا ان کے فضلے ندوۃ مخذولہ کی شرکت بدنی ہو یا مالی قطعی حرام، اور اس کو حلال اور دینی خدمت سمجھنے والا کافر و بے دین ہے، ملعون نیچریوں نے خوشنودی نصارٰی کے لئے حب جاہ میں گرفتار ہوکر انگریزی تعلیم کا جال پھیلایا رکھاہے جس سے اس گروہ نابکار بندہ کفار کی غرض فاسد یہ ہے کہ جوہر ایمان مسلمان نادان بچوں کے سینے سے مٹ جائے مگر ان اشرارناہنجار کو اس رہزنی کے صلے میں کوئی منصب یا جہنمی خطاب مل جائے، ہنوز ایک ماہ نہیں گزرا کہ آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس مدارس میں معنقد ہوئی جس کے صدر آنریبل خان بہادرعزیزالدین احمد سی، آئی، اے، کلکٹر آف ویلور نے خطبہ صدارت فرماتے ہوئے کہا کہ
مسلمان بچوں کو ابتداء میں قرآن خوانی سے جو نقصانات پیدا ہوجاتے ہیں آگے چل کر وہ انگریزی تعلیم میں حارج ہوتے ہیں، اگے چل کر فرماتے ہیں کہ جو مادر وطن کے فرزند، ایم ۔اے، یا بی۔اے کی ڈگریاں حاصل کرنے کے لئے کوشش کررہے ہوں تو ان کوایام رمضان میں روزہ بالکل نہ رکھناچاہئے کیونکہ بوجہ صوم طالبعلموں کے قوائے عقلی وحسی کمزور پڑجاتے ہیں،
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
(ملاحظہ ہو مزید کیفیت کے لئے اخبار وکیل)
جن خبیث کانفرنس ونیچری جلسوں میں ان کے معین ومدد گار بیٹھ کر خلاف نصوص قرآنی واحادیث محبوب ربانی ریزولیوشن پاس کرتے ہوں ان کانفرنسوں کی شرکت مسلمانوں کو قطعی حرام ہےایسی کفریہ کانفرنسوں میں اس گروہ شقاوت پژدہ کی شرکت کرنا یامالی مدد کرنا اسلامی بنیادکو ڈھانا اور آتش کفرکا بھڑکانا ہے جس کا انجام جہنم ہے،
(۱) رب العزت ارشاد فرماتے ہیں :
یاایھا الذین اٰمنوا لاتتخذوا اٰبائکم واخوانکم اولیاء ان استحبوا الکفر علی الایمان ومن یتولھم منکم فاولٰئکم ھم الظلمون ۱؎۔
اے ایمان والو! اپنے باپ اور اپنے بھائیوں کو دوست نہ سمجھوں اگر وہ ایمان پر کفر پسند کریں اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی کرے گا تو وہی ظالم ہیں۔ (ت)
(۲) ماکان اﷲ لیذر المؤمنین علی ماانتم علیہ حتی یمیز الخبیث من الطیب ۲؎۔
اللہ مسلمانوں کو اس حال پر چھوڑنے کا نہیں جس پر تم ہو جب تک جدا نہ کردے گا گندے کو ستھرے سے (ت)
(۲؎ القرآن الکریم ۳ /۱۷۹)
حدیث صحیح میں ارشاد ہوتاہے : اباھریرۃ یقول: قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یکون فی اٰخرالزمان دجالون کذابون یاتونکم من الاحادیث بمالم تسمعوا انتم واٰباؤکم ایاکم وایاھم لایضلونکم و لایفتنونکم ۳؎۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایاکہ آخری زمانہ میں (ایک گروہ) فریب دینے والوں اور جھوٹ بولنے والوں کا ہوگا وہ تمھارے سامنے ایسی باتیں لائیں گے جن کو نہ تم نے کبھی سناہوگا نہ تمھارے باپ دادا نے، تو ایسے لوگوں سے بچو اور انھیں اپنے قریب نہ آنے دو تاکہ وہ تمھیں گمراہ نہ کریں اور فتنہ میں نہ ڈالیں۔ (ت)
(۳؎ صحیح مسلم باب النہی عن الروایۃ عن الضعفاء قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۰)
(۲) من اعرض عن صاحب بدعۃ بغضا لہ فی اﷲ ملا اﷲ قبلہ امنا وایمانا ۴؎۔
جس نے بغض کی بنا پر بد مذہب سے اعراض کیا تو اللہ تعالٰی اس کا دل امن وایمان سے بھردے گا۔ (ت)
(۴؎ تاریخ بغداد ترجمہ ۵۳۷۸ عبدالرحمن بن نافع دارالکتاب العربی بیروت ۱۰/ ۲۶۴)
(۳) من مشی الی صاحب بدعۃ لیوقرھم فقد اعان علی ھدم الاسلام ۵؎۔
جو کسی بدعتی کی تعظیم کے لئے گیا اس نے اسلام کے ڈھانے پر مدد کی۔ (ت)
(۵؎ کنزالعمال حدیث ۱۱۲۳ موسستہ الرسالۃ بیروت ۱/ ۲۲۲)
غرض آیات واحادیث اس بارے میں مالا مال ہیں، خداوند کریم برادان اہل سنت کو ان خبیث جلسوں کی شرکت سے محفوظ رکھے اور گروہ نیاچرہ سے ہم مسلمانان اہل سنت کو بچائے، آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین علیہ افضل الصلٰوۃ واکمل التسلیم۔ فیقر محمد شفاعت الرسول سنی حنفی قادری رضوی برکاتی کان اللہ رامپوری ابن شیربشیہ سنت عمدۃالمتکلمین سیف المسلول حضرت ابوالوقت مولٰنا شاہ محمد ہدایت الرسول مرحوم مغفور رامپوری