مسئلہ۱۷۱: ازشہر محلہ کوہاڑا پیر مسئولہ یوسف علی بیگ۵صفر۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اہل سنت و جماعت کو رافضیوں سے ملنا جلنا اور کھانا پینا اور رافضیوں سے سود سلف خریدنا جائز ہے یانہیں؟اور جو شخص سنی ہوکر ایسا کرتا ہے اس کی نسبت شرعاً کیا حکم ہے؟ آیا وہ شخص دائرہ اہل سنت و جماعت سے خارج ہے یانہیں؟اور شخص مذکورہ بالا سے تمام مسلمانوں کو اپنے دینی ودنیوی تعلقات منقطع کرنا چاہئیں یانہیں؟
الجواب: روافض زمانہ علی العموم مرتد ہیں
کما بیناہ فی ردالرفضۃ
(جیسا کہ ہم نے اسے ردالرفضہ میں بیان کیا ہے) ان سے کوئی معاملہ اہلِ اسلام کا سا کرنا حلال نہیں، ان سے میل جول نشست و برخاست سلام کلام سب حرام ہے،
قال اﷲ تعالٰی:
واماینسینک الشیطٰن فلاتقعد بعدالذکری مع القوم الظالمین۲؎۔
(۲؎ القرآن الکریم ۶/ ۶۸)
اﷲ تعالٰی نے فرمایا: اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آنے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔(ت)
حدیث میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
عنقریب کچھ لوگ آنے والے ہیں ان کا ایک بدلقب ہوگا انہیں رافضی کہا جائے گا سلف صالحین پر طعن کرینگے اور جمعہ وجماعات میں حاضر نہ ہوں گے، ان کے پاس نہ بیٹھنا، نہ ان کے ساتھ کھانا کھانا، نہ ان کے ساتھ پانی پینا، نہ ان کے ساتھ شادی بیاہ کرنا، بیمار پڑیں تو انہیں پوچھنے نہ جانا، مرجائیں تو ان کے جنازے پر نہ جانا، ان پر نماز پڑھنا ، نہ ان کے ساتھ نماز پڑھنا۔
جوسنی ہوکر ان کے ساتھ میل جول رکھے اگر خود رافضی نہیں تو کم از اشد فاسق ہے، مسلمانوں کو ان سے بھی میل جول ترک کرنے کا حکم ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۱۷۲:ازشہربازار صندل خاں مسئولہ نیاز علی خاں۶صفر۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ شرع سے فتوٰی ہوا ہے کہ مشرک کی تعظیم کے جلوس اور اس کے لکچر کے جلسے میں جس میں سے واعظ مسلمین بنایا گیا ہو شرکت حرام ہے اس پر ایک شخص نے کہا کہ یہ باکل ٹھیک نہیں اور فضول گھڑنت اور زبردستی کا لٹھ چلانا ہے ایسے شخص سے بیاہ شادی کرنا مسلمان کو جائز ہے یانہیں؟ اور ایسا شخص مسجد میں اذان کہے تو جائز ہے یانہیں؟سلام وکلام، میل جول رکھنا اور مسلمان کہنا جائز ہے یانہیں؟کھانا پینا اس کے یہاں جائز ہے یانہیں؟اگر جائز ہو تو مہر کردی جائے اور ناجائز ہوتو مہر کردی جائے۔
الجواب: صورت مستفسرہ میں اس شخص نے حکم شریعت کی توہین کی اور شریعت کی توہین کفر ہے، عورت اس کے نکاح سے نکل گئی اس پر فرض ہے کہ از سر نومسلمان ہو کر توبہ کرے کلمہ اسلام پڑھے، اس کے بعد اگر عورت راضی ہوتو اس سے دوبارہ نکاح کرسکتا ہے، اور اگر توبہ نہ کرے تو اس سے میل جول حرام ہے اور بیاہ شادی محض زنا، اور اس کی اذان ناجائز، نہ اس سے سلام وکلام جائز، نہ اسے مسلمان کہنا جائز۔ فتاوی عالمگیریہ میں ہے:
رجل قال آنہا کہ علم آموزند داستانہا است کہ می آموزند اوقال باداست آنچہ مے گوید او قال تزویراست او قال من علم حیلہ را منکرم ہذاکلمہ کفر کذافی المحیط۱؎۔واﷲتعالٰی اعلم۔
ایک آدمی کہتا ہے جو علم انہوں نے سکھایا ہے وہ تمام کہانیاں ہیں یا کہتا ہے جو اسے بیان کیا ہے وہ تمام فریب ہے یا کہتا ہے میں علم حیلہ کا منکر ہوں، تو یہ کلمہ کفر ہے، جیساکہ محیط میں ہے۔ واﷲتعالٰی اعلم(ت)
مسئلہ۱۷۳:ازدہلی بازار چتلی قبرچھتاموم گران مسئولہ محمد سلیمان خاں سادیکار ۶شوال ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسئلوں میں کہ:
(۱) قادیانی غیر مقلد، اہل قرآن ، رافضی وغیرہ وغیرہ علاوہ سنیوں کے جتنے فرقے ہیں ان کے ساتھ کھانا پینا، سلام علیک کرنا، نوکری کرنا جائز ہے یانہیں؟بعض علماء فرماتے ہیں کہ رسول خد اکی حدیث ہے کہ جس میں سو میں ننانوے باتیں کفر کی ہوں اور ایک بات اسلام کی ہوتو اس کو کافر نہیں کہنا چاہئے۔
(۲) ہندو انگریز وغیرہم کی ہم نوکری کرتے ہیں اور ملتے ہیں ان میں اور قادیانی ودیگر فرقوں میں کیا فرق ہے ؟ بینواتوجروا۔
الجواب
(۱) یہ فرقے اور اسی طرح دیوبندی و نیچری غرض جو بھی ضروریات دین سے کسی شے کا منکر ہو سب مرتد کافر ہیں، ان کے ساتھ کھانا پینا، سلام علیک کرنا، ان کی موت وحیات میں کسی طرح کا کوئی اسلامی برتاؤ کرنا سب حرام، نہ ان کی نوکری کرنے کی اجازت، نہ انہیں نوکررکھنے کی اجازت کہ ان سے دور بھاگنے اور انہیں اپنے سے دور کرنے کا حکم ہے۔
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
ایاکم وایاھم لایضلونکم ولایفتنونکم۱؎۔
ان سے بچو، انہیں دور رکھو تاکہ وہ تمہیں نہ گمراہ کریں نہ فتنہ میں ڈال سکیں۔(ت)
(۱؎ صحیح مسلم مقدمۃ الکتاب باب نہی عن الروایۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۰)
وہ حدیث جو سوال میں لکھی محض جھوٹ اور نری بناوٹ اور رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر صریح افترا ہے بلکہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور قرآن حکیم کا حکم یہ ہے کہ ہزار باتیں اسلام کی کرتا ہو اور ایک کلمہ کفر کہے وہ کافر ہوجائے گا۔
اﷲ عزوجل فرماتا ہے:
اﷲ کی قسم کھاتے ہیں کہ انہوں نے یہ بات نہ کہی اور بیشک ضرور انہوں نے کفر کا لفظ کہا اور اسکے سبب مسلمان ہونے کے بعدکافر ہوگئے۔
(۲؎ القرآن الکریم ۹/ ۷۴)
دین وعقل دونوں کا مقتضٰی تو یہ ہے کہ ننانوے قطرے گلاب میں ایک بوند پیشاب کی ڈال دو سب پیشاب ہوجائے گا، مگر ان خبیثوں کا مذہب یہ ہے کہ ننانوے تو لے پیشاب میں تولہ بھر ڈال دو سب گلاب ہوجائے گا، پاک ہے، حلال ہے چڑھاجاؤ۔
(۲) ہندو اور نصارٰی کافران اصلی ہیں اور یہ فرقے کافران مرتد او رشریعت مطہرہ میں مرتد کا حکم اصلی سے سخت تر ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۱۷۵:ازبنارس محلہ نواب گنج مسئولہ شیخ فریدن سوداگر۲۲رمضان ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مقابلہ کفار میں جب کفار میں جب لشکر اسلام کو شکست ہوتو زید کفار کو ان کی فتح پر مبارکباد دے اور مسرت وخوشی کا اظہار کرے عندالشرع اس کا کیاحکم ہے؟بینواتوجروا
الجواب: اگر یہ بات واقعی ہے کہ وہ معاذاﷲ کفر کی فتح او راسلام کی شکست چاہتا تھا تو اس کے کفر میں شک نہیں،
قال اﷲ تعالٰی
ان تمسسکم حسنۃ تسؤھم وان تصبکم سیئۃ یفرحوابھا ۱؎۔
تمہیں کوئی بھلائی پہنچے تو انہیں برا لگے اور اگر تمہیں کوئی برائی پہنچے تو اس پرخوش ہوں۔(ت)
ورنہ مرتکب اشد کبیرہ ہونے میں شک نہیں اور تجدید اسلام لازم ، اس کے بعد تجدید نکاح کا حکم ۔
عالمگیریہ میں ہے: لوفاسق شرب الخمر فجاء اقاربہ ونثروا الدراھم علیہ کفرواولولم ینثروالکن قالوامبارکباد کفرواایضا۲؎۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۱؎ القرآن الکریم ۳/ ۱۲۰)
تمہیں کوئی بھلائی پہنچے تو انہیں برا لگے اور اگر تمہیں کوئی برائی پہنچے تو اس پرخوش ہوں۔(ت)
ورنہ مرتکب اشد کبیرہ ہونے میں شک نہیں اور تجدید اسلام لازم ، اس کے بعد تجدید نکاح کا حکم ۔
عالمگیریہ میں ہے:
اگر کسی فاسق نے شراب پی اس کے رشتہ دار آئے اور انہوں نے اس پر روپے وارے تو وہ کافر ہوجائیں گےا ور اگر پیسے نہ وارے مگر مبارکباد دی تب بھی کافر ہوجائیں گے۔واﷲتعالٰی اعلم۔(ت)
مسئلہ۱۷۶:ازجی آئی پی ریلوے اسٹیشن بھساول مسئولہ عبدالباسط ۱۱رمضان ۱۳۳۹ھ
ایک شخص مسلمان کہلاتا ہے مگر پابند روزہ حج زکوٰۃ نہیں، اسکے علاوہ فریمشن بھی ہے، اور انگریزوں کے ہمراہ فریمشن کے مکان میں ہفتہ عشرہ جاکر وہاں جو کچھ ہوتا ہے اس میں شامل رہتا ہے، ایسے شخص کومسلمان اپنے گھر کھانے کی دعوت کریں یانہ کریں اور اس کی دعوت قبول کریں یانہیں؟مسلمانوں کے قبرستان میں اسے مرنے کے بعد دفن کریں یانہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب: نہ اسکی دعوت کرنا جائز نہ اس کی دعوت کھانا جائز، نہ اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کریں، نہ اس کے ساتھ کوئی معاملہ موت وحیات اسلام کریں کہ فریمشن اسلام سے مرتد ہوجاتا ہے،واﷲ تعالٰی اعلم۔