Brailvi Books

فتاویٰ رضویہ جلد نمبر۱۴(کتاب السیر)
46 - 150
کفر دوم: ان کا ہر تنفس سیدنا امیر المومنین مولٰی علی کرم اللہ وجہہ الکریم و دیگر ائمہ طاہر ین رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین کو حضرات عالیات انبیائے سابقین علیہم الصلوۃ والتحیات سے افضل بتاتا ہے اور جو کسی غیر نبی کو نبی سے افضل کہےباجماع مسلمین کافر بے دین ہے۔ شفا ء شریف صفحہ ۳۶۵ میں انہی اجماعی کفروں کے بیان میں ہے:
وکذٰ لک نقطع بتکفیر غلاۃ الرافضۃ فی قولھم ان الائمۃ افضل من الانبیاء۔ ۳؎
اور اسی طرح ہم یقینی کافر جانتے ہیں اُن غالی رافضیوں کو جوائمہ کو انبیاء سے افضل بتاتے ہیں۔
 (۳؎ الشفا ء بتعریف حقوق المصطفیٰ    فصل فی بیان ماھو من المقالات        ۲/ ۲۷۵)
امام اجل نووی کتاب الروضہ پھر اما م ابن حجر مکی اعلام بقواطع الاسلام مطبع مصر صفحہ ۴۴ میں کلامِ شفا نقل فرماتے اور مقرر رکھتے ہیں، ملا علی قاری شرح شفا مطبوعہ قسطنطنیہ جلد ۲ صفحہ ۵۲۶ میں فرماتے ہیں:
ھذا کفر صریح ۴؎
 (یہ کُھلا کفر ہے۔)
 (۴؎ شرح الشفاء ملا علی قاری  فصل فی بیان ماھو من المقالات دارالفکر بیروت    ۴/ ۵۱۹)
منح الروض الا زہر شرح فقہ اکبر مطبع حنفی ص ۱۴۶ میں ہے:
ما نقل عن بعض الکرامیۃ من جواز کون الولی افضل من النبی کفر و ضلالۃ والحاد وجہالۃ۔ ۱؎
وہ جو بعض کرامیہ سے منقول ہو ا کہ جائز ہے کہ ولی نبی سے مرتبے میں بڑھ جائے یہ کفر و ضلالت و بے دینی و 

جہالت ہے۔
(۱؎منح الروض الازھر شرح الفقہ الاکبر باب الولی لایبلغ درجۃ النبی     مصطفیٰ البابی مصر    ص ۱۲۱)
شرح مقاصد مطبوع قسطنطنیہ جلد ۲ ص ۰۵ ۳ اور طریقہ محمدیہ علامہ بر کوی قلمی آخر فصل اول باب ثانی میں ہے:
واللفظ لھا ان الا جماع منعقد علی ان الانبیاء افضل من الاولیاء۔ ۲؎
بیشک مسلمانوں کا اجماع قائم ہے اس پر کہ انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام اولیائے عطام سے افضل ہیں۔
 (۲؎ طریقہ محمدیہ     ان الولی لا یبلغ درجۃ النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم     مکتبہ حنفیہ کوئٹہ    ۱/ ۸۴)
حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ مطبع مصر جلد اول ص ۲۱۵ میں ہے:
التفضیل علی نبی تفضیل علی کل نبی۔۳؎
کسی غیر نبی کو ایک نبی سے افضل کہنا تمام انبیاء سے افضل بتانا ہے۔
 (۳؎ الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیہ والا ستخفاف بالشریعۃ کفر     مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد    ۱/ ۳۱۵)
شرح عقائد نسفی مطبع قدیم ص ۶۵ پھر طریقہ محمد یہ وحدیقہ  ندیہ ص ۲۱۵ میں ہے:
واللفظ لھما ( تفضیل الولی علی النبی) مرسلا کان اولا( کفر و ضلال کیف و ھو تحقیر النبی) بالنسبۃ الی الولی ( وخرق الاجماع) حیث اجمع المسلمون علی فضیلۃ النبی علی الولی الخ باختصارہ ۴؎
ولی کو کسی نبی سے خواہ وہ نبی مرسل ہو یا غیر مرسل افضل بتانا کفر و ضلال ہے اور کیوں نہ ہو کہ اس میں ولی کے مقابل نبی کی تحقیر اور اجماع کا رَد ہے کہ ولی سے نبی کے افضل ہونے پر تمام اہل اسلام کا اجماع ہے الخ اختصاراً۔
 (۴؎الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیہ والا ستخفاف بالشریعۃ کفر     مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد  ۱/ ۳۱۶)
ارشاد الساری شرح صحیح بخاری جلد ۱ صفحہ ۱۷۸ میں ہے:
النبی افضل من الولی وھو امر مقطوع بہ والقائل بخلا فہ کافر لا نہ معلوم من الشرع بالضرورۃ۔ ۵؎
نبی ولی سے افضل ہے اور یہ امر یقینی ہے اور اس کے خلاف کہنے والا کافر ہے کہ یہ ضروریات دین سے ہے۔
 (۵؎ ارشاد الساری کتاب العلم باب مایستحب للعالم اذاسئل ای الناس اعلم دارالکتاب العربی بیروت    ۱/ ۲۱۴)
روافض کے مجتہدان  حال نے اپنے فتووں میں ان صریح کفروں کا صاف اقرار کیا ہے۔

یہ فتوٰی رسالہ  تکملہ ردروافض ورسالہ اظہار الحق مطبوعات مطبع صبح صادق سیتاپور۱۲۹۳ھ و ۱۸۷۶ ء میں مفصل مذکور ہیں جن میں اس مقام کے متعلق یہ الفاظ ہیں:
فتوی (۱) : چہ می فرمایند مجتہدین دریں مسئلہ کہ مرتبہ ولی مصطفیٰ علی مرتضیٰ علیہ السلام از سائر انبیائے سابقین علیہم السلام سوائے سرور کائنات محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم افضل ست یا نہ؟بینوا تو جروا۔
فتوٰی (۱) : کیا فرماتے ہیں مجتہدین دین اس مسئلہ میں کہ ولی مصطفٰی علی مرتضٰی علیہ السلام ماسوائے محمد رسو ل اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے باقی تمام انبیائے سابقین سے افضل ہیں یا نہیں؟ بینوا تو جروا۔
الجواب : افضل ست واﷲ یعلم۔
الجواب: افضل ہیں، اللہ جانتا ہے (ت)
14_3_2.jpg
فتوٰی(۲): چہ میفر ماینددریں مسئلہ کہ درکلام مجید جمع کردہ عثمان تحریف از تخریج آیات مدائح جناب امیر علیہ اسلام وغیرہ واقع شدہ یا نہ ؟
فتوٰی(۲): آپ کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ میں کہ عثمان کے جمع کردہ قرآن مجید میں امیر علیہ السلام کی مدح والی آیات میں تحریف کی گئی ہے یا نہیں؟
جواب : ایں امر بر سبیل جزم وقطع ثابت نیست لیکن متحمل ست ۔ واﷲ یعلم۔
جواب : یہ چیز یقینی اور قطعی نہیں تاہم احتمال ہے ، اللہ جانتا ہے۔
14_3_4.jpg
فتوٰی(۳) : مسئلہ دوم مرتبہ اہلبیت نبوی صلوات اللہ علیہم اجمعین سیما حضر ت علی مرتضٰی از سائر انبیاء افضل ست یا نہ؟
فتوٰی(۳): دوسرا مسئلہ کہ نبی کے اہل بیت صلوات اللہ علیہم اجمعین خصوصاً علی مرتضٰی تمام انبیاء سے افضل ہیں یانہیں؟
جواب : البتہ مراتب ائمہ ہدی از سائر انبیاء بلکہ رسولان اولوالعزم سوائے حضرت خاتم المرسلین صلوات اللہ علیہ زیادہ بودورتبہ  جناب امیر نیز-
جواب: البتہ ائمہ ہدی کا مرتبہ تمام انبیاء بلکہ رسولوں سے ماسوائے خاتم المرسلین صلوات اللہ علیہ کے زیادہ تھا اور رتبہ جناب امیر کا بھی۔
14_3_6.jpg
فتوٰی (۴) : مسئلہ ہفتم درقرآن مجید جمع کردہ عثمان تحریف و نقصان واقع شدہ یا نہ؟
فتوٰی(۴):ساتواں مسئلہ ، عثمان کے جمع کردہ قرآن مجید میں تحریف اور کمی واقع ہوئی ہے یا نہیں؟
جواب: تحریف جامع القرآن بلکہ محرق و محرف قرآن درنظم قرآن یعنی ترتیب آیات از کلام مفسرین فریقین و عنوان نطم قرآن مستغنی عن البیان وہمچنیں نقصان بعضی آیات واردہ درفضیلت اہلبیت علیہم السلام مد لول قرائن بسیار و آثارات بیشمار۔
جواب: قرآن کے جامع بلکہ جلانے والے اور تحریف کرنے والے کی تحریف نظم قرآن یعنی ترتیب آیات میں فریقین کے مفسرین کے کلا م اور نظم قرآن کے عنوان سے واضح ہے، اور یونہی اہلبیت علیہم السلام کی فضیلت میں وارد بعض آیات میں کمی بہت سے قرائن اور بے شمار آثار سے ثابت ہے
14_3_8.jpg
Flag Counter