Brailvi Books

فتاویٰ رضویہ جلد نمبر۱۳(کتاب الطلاق ،ایمان، حدود وتعزیر )
92 - 175
بدائع امام ملک العلماء میں ہے:
روی عن ابی یوسف انہ زاد علی ھذہ الالفاظ الخمسۃ خمسۃ اخری لاسبیل لی علیک، فارقتک، خلیت سبیلک،لاملک لی علیک، بنت منی، لان ھذہ الالفاظ تحتمل الشتم کما تحتمل الطلاق، فیقول الزوج لاسبیل لی علیک لشرک، وفارقتک فی المکان لکراھۃ اجتماعی معک، وخلیت سبیلک وماانت علیہ، ولاملک لی علیک لانک اقل من اتملک، وبنت منی لانک بائن من الدین اوالخ۲؎۔
امام ابویوسف رحمہ اﷲ تعالٰی سے مروی ہے کہ انہوں نے ان پہلے پانچ مذکورہ الفاظ پر مزید پانچ ذکر فرمائے جن میں چار وہی پہلے والے اور ایک''تو مجھ سے دور ہے، کیونکہ یہ الفاظ جیسے طلاق کا احتمال رکھتے ہیں گالی ہونے کا احتمال بھی رکھتے ہیں، مثلاً خاوند کہتا ہے تیرے شر کی وجہ سے میرا تجھ پر چارہ نہیں، میں مکان میں تجھ سے جدا رہتا ہوں کیونکہ تیرے ساتھ اکٹھا رہنا نا پسند کرتا ہوں، تیرا راستہ تیرے حال پر کھولتا ہوں، تجھ پر میری ملکیت نہیں کیونکہ تو اس قابل نہیں، تو مجھ سے دور ہوکیونکہ تو دین سے دور ہے یا الخ(ت)
 (۲؎ بدائع الصنائع     فصل وامالکنایۃ فنوعان الخ         ایچ ایم سعید کمپنی کراچی     ۳ /۱۰۷)
ہدایہ میں ہے:
عن ابی یوسف فی قولہ لاملک لی علیک ولاسبیل لی علیک وخلیت سبیلک وفارقتک، انہ یصدق فی حالۃ الغضب لما فیھا من احتمال معنی السب۱؎۔
''تو مجھ سے دور ہے'' کہ ماسوا باقی چار الفاظ کو ذکر کرکے کہا کہ ابو یوسف سے مروی ہے کہ اگر خاوند کہے کہ یہ میں نے طلاق کی نیت سے نہیں کہے،توغصہ کی حالت میں کہنے پر خاوند کی تصدیق کی جائے گی کیونکہ ان الفاظ میں گالی ہونے کا احتمال ہے۔(ت)
 (۱؎ الہدایۃ     کتاب الطلاق     فصل فی الطلاق قبل الدخول     المکتبۃ العربیہ کراچی     ۲ /۳۵۵)
عنایہ میں ہے:
فان قولہ لاملک لی علیک یحتمل ان یکون معناہ لانک اقل من ان تنسبی الی ملکی او نسب الیک بالملک ولاسبیل لی علیک لسوء خلقک واجتماع انواع الشرفیک، وخلیت سبیلک لقذارتک وفارقتک فی المضجع لذفرک وعدم نظافتک والحقی باھلک لانک اوحش من ان تکونی خلیلتی۔۲؎
خاوند کا کہنا کہ''تجھ پر میری ملکیت نہیں ہے''کامعنیٰ ہوسکتا ہے کہ تو میری ملکیت کے قابل نہیں یا میں تیرا مالک بنوں تو اس قابل نہیں، ''میرا تجھ پر چارہ نہیں'' کا یہ معنی ہوسکتا ہے کہ یہ تیری بداخلاقی کی وجہ سے اور تیرے ہرقسم کے شرکی وجہ سے، اورتیراراستہ کھول دیا تیری بری حالت کی وجہ سے، میں تجھ سے جدا ہوں لیٹنے میں تیری بدبو اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے، تو اپنے گھر والوں کے پاس چلی جا کیونکہ تو میرے ہمراہ  رہنے میں وحشت محسوس کرتی ہے۔(ت)
 (۲؎ العنایۃ شرح الہدایۃ علی ہامش فتح القدیر      فصل فی الطلاق قبل الدخول   مکتبۃ نوریہ رضویہ سکھر۳ /۴۰۲)
فتح القدیر میں ہے:
الحق ابویوسف بالتی تحتمل السب الفاظ اٰخری وھی لاملک علیک، لاسبیل لی علیک، خلیت سبیلک، فارقتک فھذہ اربعۃ الفاظ ذکرھا الوالوالجی وذکرھا العتابی خمسۃ، لاسبیل، لاملک، خلیت سبیلک، الحقی باھلک، حبلک علی غاربک، وفی الایضاح وشرح الجامع الصغیرلشمس الائمۃ ذکر خمسۃ ھی ھذہ الاانہ ذکر مکان حبلک علی غاربک فارقتک، فتتم ستۃ الفاظ ووجہ احتمالھا السب ان لاملک لی یعنی انت اقل من ان تنسبی الی بالملک، ولاسبیل لی علیک لزیادۃ شرک، وخلیت سبیلک، وفارقتک والحقی باھلک، وحبلک علی غاربک ای انت مسیئۃ لایشتغل احد بتأدیبک اذلاطاقۃ لاحد بممارستک۱؎
ابویوسف رحمہ اﷲ تعالٰی نے جوان الفاظ کے ساتھ گالی ہونے کا احتمال رکھتے ہیں مزید چار مذکورہ الفاظ شامل کئے، انہی چاروں کو ولوالجی نے ذکر کیا اور عتابیہ میں یہ پانچ ذکر کئے، تجھ پر چارہ نہیں، تجھ پر ملکیت نہیں، تیر راستہ کھول دیا، اپنے گھر والوں کے پاس چلی جا، تیری رسی تیرے کندھے پر ہے، ایضاح اور شرح جامع صغیرمیں شمس الائمہ نے پانچ یہی ذکر فرمائے، لیکن، تیری رسی تیرے کندھے پر ہے، کی بجائے انہوں نے''میں تجھ سے الگ ہوں'' ذکر کیا، یوں کل چھ الفاظ ہوئے، ان کی وجہ یہی ہے کہ گالی ہونے کا احتمال رکھتے ہیں''تومیری ملک نہیں'' یعنی تو اس قابل نہیں کہ میری ملکیت کےلئے منسوب ہو، ''میرا تجھ پر چارہ نہیں'' یعنی تیری بداخلاقی اورتیرے شر کی وجہ سے، ''میں نے تیرا راستہ کھول دیا'' یعنی میں تجھ سے جدا ہوا، ''تو اپنے گھر والوں کے پاس چلی جا''، ''تیر ی رسی تیرے کندھے'' یعنی تو ایسی بد ہے کہ کوئی تجھے تربیت نہیں دے سکتا کیونکہ  باربار سمجھانے کی کسی میں طاقت نہیں ہے اھ،
 (۱؎ فتح القدیر     فصل فی الطلاق قبل الدخول     مکتبۃ نوریہ رضویہ سکھر     ۳ /۴۰۲)
اقول : والدلیل دلیل ان لاحصر بل کل لفظ یدل علی التبری عنھا والتخلی والانقطاع وترک الاشتغال بھا فھو مما یحتمل المعنی  المذکور کما لایخفی۔
اقول :  (میں کہتا ہوں) مذکور بیان اس بات کی دلیل ہے کہ ان الفاظ میں حصر نہیں بلکہ جو الفاظ بھی براءت، علیحدگی، انقطاع اور بیوی سے ترکِ تعلق پر دلالت کریں وہ تمام گالی بننے کا احتمال رکھتے ہیں، جیسا کہ مخفی نہیں (ت)
Flag Counter