یاایھا الناس ضرب مثل فاستمعوالہ۳ واﷲ لایستحیی من الحق ۴؎۔
اے لوگوں! ایک مثل کہی گئی اسے کان لگا کر سنو، بیشک اللہ عزوجل حق بات فرمانے میں نہیں شرماتا۔
(۳؎ القرآن الکریم ۲۲/۷۳ ) (۴؎ القرآن الکریم ۳۳/۵۳)
ایحب احدکم ان تکون کریمتہ فراش کلب فکرھتموہ ۵؎۔
کیا تم میں کسی کوپسند آتا ہے کہ اس کی بیٹی یا بہن کسی کتے کے نیچے بچھے تم اسے بہت برا جانوگے۔
(۵؎ سنن ابن ماجہ ابواب النکاح ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۳۹)
(مسند احمد بن حنبل مروی از مسند علی رضی اللہ عنہ دارالفکر بیروت ۱/۸۶)
رب جل وعلا نے غیبت کو حرام ہونا اسی طرز بلیغ سے ادافرمایا:
ایحب احدکم ان یاکل لحم اخیہ میتا فکرھتموہ ۶؎۔
کیا تم میں سے کوئی پسند رکھتا ہے کہ اپنے مردے بھائی کا گوشت کھائے، تویہ تمھیں برا لگا۔
(۶؎ القرآن ۴۹/۱۲)
سنیو سنیو اگر سنی ہو تو بگوش سنو لیس لنا مثل السوء التی صارت فراش مبتدع کالتی کانت فراشا لکلب ہمارے لیے بری مثل نہیں جو عورت کسی بدمذہب کی جوروبنی وہ ایسی ہی ہے جیسے کسی کتے کے تصرف میں آئی، رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے کوئی چیز دے کر پھیرلینے کا ناجائز ہونا اس وجہ انیق سے بیان فرمایا:
العائد فی ھبتہ کالکلب یعود فی قیئہ لیس لنا مثل السوء ۱؎۔
اپنی دی ہوئی چیز پھیرنے والا ایسا ہے جیسے کتّا قے کرکے اسے پھر کھالیتا ہے۔ ہمارے لیے بری مثل نہیں؟
(۱؎ مسند احمد بن حنبل مروی از مسند عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ دارالفکر بیروت ۱/۲۱۷)
اب اتنا معلوم کرنا رہا کہ بد مذہب کتا ہے یا نہیں؟ ہاں ضرور ہے بلکہ کتے سے بھی بدتر وناپاک تر، کتا فاسق نہیں اوریہ اصل دین ومذہب میں فاسق ہے، کتے پرعذاب نہیں اور یہ عذاب شدید کا مستحق ہے، میری نہ مانو سید المرسلین صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی حدیث مانو، ابو حازم خزاعی اپنے جزء حدیثی میں حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے راوی، رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
اصحاب البدع کلاب اھل النار ۲؎
۔بدمذہبی والے جہنمیوں کے کتے ہیں،
(۲؎ فیض القدیر شرح الجامع الصغیر حدیث ۱۰۸۰ دارالمعرفۃ بیروت ۱/۵۲۸)
(کنز العمال بحوالہ ابی حاتم الخزاعی حدیث ۱۰۹۴ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۱/۲۱۸)
امام دارقطنی کی روایت یوں ہے:
حدثنا القاضی الحسین بن اسمٰعیل نامحمد بن عبداﷲ المخرمی نا اسمعیل بن ابان نا حفص بن غیاث عن الاعمش عن ابی غالب عن ابی امامۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اھل البدع کلاب اھل النار ۳؎۔
(قاضی حسین بن اسمعیل نے محمد بن عبداللہ مخرمی سے انھوں نے اسمعیل بن ابان سے انھوں نے حفص بن غیاث سے انھوں نے اعمش سے انھوں نے ابو غالب سے انھوں نے ابوامامہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے حدیث بیان کی رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا) بد مذہب لوگ دوزخیوں کے کتے ہیں،
(۲؎ التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث ماقبل مکتبہ امام شافعی الریاض سعودیہ ۱/۳۸۳)
لاجر م حدیث میں ان کی مناکحت سے ممانعت فرمائی، عقیلی وابن حبان حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے راوی، رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں: