جزء:۱،ص۴۰ ماخوذاً) اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حافِظے کی تباہی کا ایک سبب
اے دیدارِمدینہ کے آرزو مند عاشِقانِ رسول!دیکھا آپ نے! اَمْرَدکی طرف ’’گندی لذّت‘‘ کے ساتھ دیکھنے سے حافِظہ بھی تباہ ہوسکتا ہے۔ آج کل یادداشت کی کمی کی شکایت عام ہے، حُفّاظ کی بھی ایک تعدادحافِظے کی کمزوری کی آفت میں مبتَلا ہے اوربَہُت سوں کو تو قراٰنِ پاک ہی بُھلا دیا جاتا ہے (قراٰن شریف یافُلاں آیت ’’بھول‘‘ گیا کہنے کے بجائے ’’بُھلا دیا گیا‘‘ کہنا چاہئے) بدنِگاہی اور T.V. وغیرہ پر فلمیں ڈِرامے دیکھنا گناہ و حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے اور اس سے حافِظہ بھی کمزور ہوجاتا ہے۔حافِظہ کمزور ہونے کے اور بھی کئی اسباب ہیں لہٰذا خبردار ! کسی حافِظ صاحِب کی منزِل کمزور ہونے کی صورت میں مَحض اپنی اٹکل سے یہ ذِہن بنا لینا کہ بد نِگاہی کے سبب ایسا ہوا ہے، بدگُمانی ہے اور مسلمان پر بد گمانی حرام اور جہنَّم میں لیجانے والا کام ہے۔؎
یا الٰہی!رنگ لائیں جب مِری بے باکیاں
ان کی نیچی نیچی نظروں کی حیاء کا ساتھ ہو(حدائق بخشش ، ص۱۳۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد