Brailvi Books

جیسی کرنی ویسی بھرنی
70 - 107
(36)جیسی کرنی ویسی بھرنی
	حضرتِ سیِّدُنا ابو صالح رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہفرماتے ہیں : صحابی رسول حضرتِ سیِّدُنا ابو عبد اللہ خَبّاب بن اَرَتّ تمیمی رضی اللہ تعالٰی عنہلوہار کا کام کرتے تھے اور مسلمان ہوچکے تھے ۔ رسولُ اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ان سے محبت فرماتے اور ان کے پاس تشریف لے جاتے تھے ۔ اس بات کی خبر آپ رضی اللہ تعالٰی عنہکی مالکہ ’’اُمِّ اَنْمار‘‘ کو ہو گئی ، لہٰذا وہ سزا کے طور پر لوہا لے کر دہکاتی اور اسے آپ رضی اللہ تعالٰی عنہکے سر پر رکھا کرتی ۔ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہنے بارگاہ نبوی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم میں فریاد کی ۔ آپصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم نے دعا فرمائی : اے اللہعَزَّوَجَلَّ ! خَبّاب کی مدد فرما ۔ دعا کی قبولیت کا ظہور یوں ہوا کہ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہکی مالکہ کے سر میں کوئی بیماری ہو گئی ، جس کی تکلیف کی وجہ سے وہ کتے کی طرح چلایا کرتی تھی ۔ کسی نے اسے یہ علاج بتایا کہ اپنے سر کو لوہے کی گرم سلاخوں سے داغو ۔ اس نے آپ رضی اللہ تعالٰی عنہکو یہ کرنے کا حکم دیا ۔ یوں آپ رضی اللہ تعالٰی عنہلوہا دہکاتے اور اس کا سر داغا کرتے تھے ۔   (اسد الغابۃ،رقم الترجمہ:۱۴۰۷،خباب بن الارت ۲/۱۴۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(37) قرآن کریم بھلا دیا گیا
 	 حافِظ ابوعَمرو مدرَسے میں قراٰنِ پاک پڑھاتے تھے، ایک بار ایک خوبصورت لڑکا پڑھنے کیلئے آگیا، اُس کی طرف گندی لذّت کے ساتھ دیکھتے ہی اُن کو