Brailvi Books

جیسی کرنی ویسی بھرنی
5 - 107
اس کی زمین پر قبضہ نہ کریں ، اس کی گھریلو زندگی میں زہر نہ گھولیں ،بدگمانیاں نہ پھیلائیں ،کسی کا دل نہ دکھائیں ،پیٹھ پیچھے اس کی برائیاں نہ کریں ،اس کا مذاق اڑا کر اس کی عزت کا جنازہ نہ نکالیں ،سازشیں کرکے اس کی ترقی میں روڑے نہ اَٹکائیں اور اس کی برائیاں لوگوں میں پھیلا کر بدنام نہ کریں کیونکہ جو آج ہم کسی کے ساتھ کریں گے کل ہمارے ساتھ بھی وہی کچھ ہوسکتا ہے ۔اس کے برعکس اگر ہم کسی کی عزت کا تحفظ کریں گے ، اس کے مال میں خیانت نہیں کریں گے ، اسے دھوکہ نہیں دیں گے ، اس سے سچ بولیں گے ،اس کی غیبت نہیں کریں گے ،اس کے بارے میں حُسنِ ظن رکھیں گے ، اس کی خیرخواہی کریں گے تو ہمیں بھی بھلائی کی اُمید رکھنی چاہئے ۔ ’’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘‘۱؎رسالے میں اسی عنوان پر 54 سبق آموز حکایات مع مختصر دَرْس پیش کی گئی ہیں ، انہیں خوب توجہ سے پڑھئے اور ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ‘‘ کے مَدَنی مقصد کو پانے کے لئے کوشاں ہوجائیے ۔
	 اِس رسالے کو نہ صرف خود پڑھئے بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو اس کے مُطَالَعَہ کی ترغیب دے کر ثواب ِ جَارِیہ کے مُسْتَحِق بنئے ۔اللہ تعالیٰ ہمیں مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے اور مَدَنی قَافِلوں کا مُسَافِر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 
شعبہ اِصلاحی کتب (المدینۃ العلمیۃ)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱؎  :یہ نام شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی نے عطا فرمایا ہے۔