Brailvi Books

جیسی کرنی ویسی بھرنی
41 - 107
مل جائے ۔مفتی صاحب فرماتے ہیں : جو مقروض کو معافی یا مہلت دے ، غریب کی غربت دورکرے ، تو اِنْ شَآءَ اﷲدین و دنیا میں اس کی مشکلیں آسان ہوں گی ۔’’جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی‘‘ کے تحت مفتی صاحب فرماتے ہیں : (یعنی) چھپے ہوئے عیب ظاہر نہ کرے ! بشرطیکہ اس ظاہر نہ کرنے سے دین یا قوم کا نقصان نہ ہو ، ورنہ ضرور ظاہرکردے ! کفار کے جاسوسوں کو پکڑوائے ! خفیہ سازش کرنے والوں کے رازکو طشت ازبام کرے ! ظلمًا قتل کی تدبیرکرنے کی مظلوم کو خبر دے دے ! اخلاق اورہیں ، معاملات اورسیاسیات کچھ اور ۔     (مراٰۃ المناجیح ، ۱/ ۱۸۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(20) تینوں قتل ہوگئے
	ایک شخص کو کہیں سے بہت ساسونا مل گیا ،وہ اسے چادر میں لپیٹ کر اکیلا ہی گھر کی طرف روانہ ہوا۔راستے میں اسے دو شخص ملے، اُنہوں نے جب دیکھا کہ اس کے پاس سونا ہے تو اس کو قتل کر دینے کے لئے تیّار ہو گئے تا کہ سونا لے لیں۔ وہ شخص جان بچانے کی خاطر بولا: تم مجھے قتل کیوں کرتے ہو!ہم اس سونے کے تین حصّے کر لیتے ہیں اور ایک ایک حصّہ بانٹ لیتے ہیں۔ وہ دونوں اس پرراضی ہو گئے ۔ وہ شخص بولا: بہتر یہ ہے کہ ہم میں سے ایک شخص تھوڑا سا سونا لے کر قریب کے شہر میں جائے اور کھانا خرید کر لے آئے تا کہ کھا پی کر سونا تقسیم کرلیں۔چُنانچِہ ان میں سے ایک شخص شہر پہنچا ، کھانا خرید کرواپَس ہونے لگا تو اس نے سوچا کہ بہتر یہ ہے کہ کھانے میں زَہر