Brailvi Books

جیسی کرنی ویسی بھرنی
40 - 107
چیز دیکھی تو ایک دوسرے کو بتائی ، اس وقت کے بادشاہ نے اس گندم کا ایک دانہ لے کر اپنے خزانے میں رکھوالیا تاکہ بعد والوں کے لئے یادگار بن جائے ۔ (نزہۃ المجالس ، باب الکرم ۔۔۔الخ ، ۱/ ۲۸۲)
آسانیاں دو گے آسانی ملے گی 
	حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں : رسولُاللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : جس نے کسی مومن سے دنیا کی کوئی تکلیف دور کی ، اللہعَزَّوَجَلَّ اس کی قیامت کی تکلیف دور فرمائے گا ۔ جس نے کسی تنگ دست پر آسانی کی اللہعَزَّوَجَلَّ اس پر دنیا و آخرت میں آسانی فرمائے گا ۔ جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہعَزَّوَجَلَّ دنیا و آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ اللہعَزَّوَجَلَّ بندے کی مدد کرتا رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے ۔ (مسلم ،کتاب الذکر وا لدعاء ۔۔۔الخ ، باب فضل الاجتماع ۔۔۔ الخ ، ص۱۴۴۷ ، حدیث : ۲۶۹۹)
	 مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں : یعنی تم کسی کی فانی مصیبت دفع کرو ! اﷲتم سے باقی مصیبت دفع فرمائے گا ، تم مؤمن کو فانی دنیوی آرام پہنچاؤ ! اﷲتمہیں باقی اُخروی آرام دے گا کیونکہ بدلہ احسان کا احسان ہے ۔ یہ حدیث بہت جامع ہے ، کسی مسلمان کے پاؤں سے کانٹا نکالنا بھی ضائع نہیں جاتا ، حدیث کا مطلب یہ نہیں ہے کہ صرف قیامت ہی میں بدلہ ملے گا ، بلکہ قیامت میں بدلہ ضرور ملے گا ، اگرچہ کبھی دنیا میں بھی